پی ایم سی نے سلک سماگراہ دوم کیلئے ایکشن پلان کی منظوری دی اور فنڈنگ کی سفارش کی

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل سیری کلچر منظور احمد قادری کی صدارت میں آج محکمہ سیری کلچر ڈیولپمنٹ کی یوٹی لیول پروجیکٹ مانیٹرنگ کمیٹی میٹنگ جو سلک سماگراہ ۔دوم کے تحت پروجیکٹوں کی منظوری کے لئے اعلیٰ کمیٹی ہے، منعقد ہوئی۔میٹنگ میں ڈائریکٹر سینٹرل سیری کلچرل ریسرچ اینڈ ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ ، سینٹرل سِلک بورڈ ( سی ایس بی ) پانپور ، سیری کلچر جموں /کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹروں ، اسسٹنٹ سیکرٹری ( ٹیکنالوجی) ریجنل آفس سی ایس بی ، وزاتِ ٹیکسٹائل نئی دہلی اور سیریکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور سِلک بورڈ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔میٹنگ کا مقصد ریشمی شعبے کے لئے ہولیسٹک ایگری کلچر ڈیولپمنٹ پروگرام سے ریشم سے وابستہ کسان طبقے کی ترقی کے لئے سال 2023-24ء،2024-25اور2025-26ء کے لئے سِلک سماگراہ ۔دوم کے ایکشن پلان پر غور و خوض اور منظوری دینا تھا۔ منصوبے میں رکھے گئے 40 کروڑ روپے کے اجزأ کے لحاظ سے بجٹ کے مختص کئے گئے ، صنعتی ترقی کے لئے تبادلہ خیال اور جائزہ لیا گیا اور پروجیکٹ کی عمل آوری سے متعلق اہم فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ پورے جموںوکشمیر یوٹی میں ریشم کے لئے ہولیسٹک ایگری کلچرڈیولپمنٹ پروگرام سے 5,157 ریشمی کیڑے پالنے والوں کو فائدہ پہنچے گا جو ریشم سے ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنائے گا۔کمیٹی نے اِس منصوبے کو منظوری دی اور مرکزی سِلک بورڈ ، مرکزی وزارت ٹیکسٹائل سے فنڈنگ کے لئے اس کی سفارش کی۔میٹنگ میں سی ایس بی ہیڈ کوارٹر بنگلورو کے ممبران نے بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔