Advisor Bhatnagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے رام نومی کے موقعہ پر جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی

جموں//لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیور ائے بھٹناگر نے رام نومی کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ یہ تہوار بھگوان رام کی راستبازی اور سچائی کی زندگی کا جشن ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس موقعہ پرہم سب کو بھگوان رام کے نیک طرزِ عمل کے عظیم پیغام کو پھیلانے اور ان کے آدرشوں سے اَپنی وابستگی کی تجدید کرنے کی ضرورت ہے۔مشیر موصوف نے پورے جموں و کشمیر کے اَمن، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔