بونیار اوڑی اور شیری بارہمولہ مین بازارمیں خاتون سمیت 7منشیات اسمگلرگرفتار

بارہمولہسری نگرمیں مختلف ملازم انجمنوںو فورموں کے سینئر لیڈران کامشترکہ اجلاس منعقدبارہمولہ پولیس نے منشیات فرشوں کیخلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے بونیار اوڑی اور شیری مین بازار سے ایک خاتون سمیت 7منشیات اسمگلروںکو گرفتار کیا ،اوراُن کی تحوی سے پولیس نے 123گرام ہیروئین اور50ہزارروپے نقدی برآمد کرکے ضبط کئے جبکہ منشیات اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی ایک گاڑی بھی ضبط کی گئی ۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی ائو اڑی ایس ڈی شوکت علی کی نگرانی میں ڈی ایس پی پروبشن کبرا نذیر اور ایس ایچ ائو بونیار کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے 4منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں اخلاق میر ولد احمد میر، کبیر احمد اعوان ولد مظفر احمدساکنان درگتلیان، عبدالقیوم خان ولد سرفراز احمد ساکنہ بیلہ سلام آباد اور منیبہ یونس دُختر محمد یونس سودان ساکنہ ارنبووااوڑی کواسوقت گرفتار کیا جب یہ چاروں ایک گاڑی زیر نمبرJK05L-3829میں چندی واڑی سے بونیارکی طرف آرہے تھے۔ بونیار میں ناکے کی چیکنگ کے دوران پولیس کی ناکہ پارٹی کو دیکھ کر انہوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن چوکسی ناکہ پارٹی نے اُنہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے 60 گرام ممنوعہ ہیروئن جیسا مادہ اورنقدی 50ہزارروپے برآمد کر کے انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا اور گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔پولیس نے مزید بتایاکہ اس سلسلے میں پولیس تھانہ بونیار میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔اس دوران بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے شیری بارہمولہ کے مین بازار میں ناکہ چیکنگ کے دوران 3 منشیات فروشوں کو63 گرام ممنوعہ براؤن شوگر سمیت گرفتار کیا ۔پولیس نے بتایاکہ ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ شیخ پیرزادہ اعجاز احمد کی زیر نگرانی میں ایس ایچ ائو پولیس تھانہ شیری انسپکٹر وسیم جہانگیر کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے مین مارکیٹ شیری میں3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں زبیر احمد پنڈت ولدمحمد حیات پنڈت ساکنہ گانٹہ مولہ پائین، وحید بشیر لون ولدبشیر احمد لون اور مشتاق احمد لون ولد علی محمدلون ساکنان فتح گڑھ شیری شامل ہیں۔پولیس کے مطابق شیری مارکیٹ میں ناکے کی چیکنگ کے دوران ناکہ پارٹی کو دیکھ کرتینوں نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم چوکنا ناکہ پارٹی نے انہیں حکمت کے ساتھ پکڑ لیا۔ ان کی ذاتی تلاشی کے دوران ان سے 63 گرام ممنوعہ براؤن شوگر جیسامادہ برآمد ہوا اور انہیں فوری طور پر تحویل میں لے لیا گیا۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن شیری میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔