بانڈی پورہ//کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ KPDCL کے2لائن مین اتوار کی دیر شام شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے پنزیگام ریسیونگ اسٹیشن پر بجلی کا جھٹکا لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق یہ دونوںلاین مین ریسیونگ اسٹیشن پر ہائی وولٹیج بجلی کی لائن کی مرمت کے دوران بجلی کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ذرائع نے بتایاکہ دونوں زخمی ملازمین کوو علاج کیلئے ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا۔اسپتال ذرائع نے بتایا کہ دونوں کو جھلسنے کے زخموں کے ساتھ لایا گیا تھا اور ابتدائی علاج کے بعد اُنہیں مزید علاج کے لئے سری نگر کے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ذرائع نے دوران ڈیوٹی بجلی کرنٹ لگنے سے زخمی ہونے والے لائن مینوںکی شناخت فاروق احمدساکنہ ملنگام اور عاشق حسین ساکنہ قاضی پورہ کے طور پر کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کی حالت مستحکم ہے۔










