smallest mandala art

منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا یا

ترال کی بیٹی نے انڈین بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرایا۔

سری نگر//جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال سے تعلق رکھنے والی ایک 22سالہ کاتون نے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا کر انڈین بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کرایا۔ترال کی بیٹی کے اس کارنامے کو گزشتہ کئی روز پرنٹ اورالیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی زبردست انداز میں مقبول ہوئی ہے جہاں اس لڑکی کی بڑے پیمانے پر حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی قصبہ ترال سے صرف3کلو میٹر دور پنگلش نامی گائوں سے تعلق رکھنے والی طالبہ ماہرہ شاہ نے منڈالا آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا کر انڈین بک اف ریکارڈز میں اپنی جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ماہرہ نے بتایا کہ انڈین بک اف ریکارڈز میں جگہ ملنے سے اس کی خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ اپنی اس کامیابی سہرہ اس نے اپنے والدین کے سر باندھا۔ طالبہ کے اس کامیابی کی کی خبر منظر عام پر آنے پرلوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے ۔ ماہرہ شاہ نے بتایا انہیں بچپن سے ہی آرٹ میں دلچسپی تھی اور اس نے منڈالہ آرٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارہ بنا جس کو انڈین بک آف ریکارڈز میں جگہ ملی۔ اس کامیابی پر ماہرہ شاہ اور اس کا اس کا پورا کنبہ خوشیاں منا رہا ہے کیونکہ کشمیر کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جس میں ایک طالبہ نے ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہو۔ان کا کہنا تھاکہ وہ اس منڈالہ آرٹ کے فروغ کے لیے آگے بھی کام کرتی رہیں گی کیونکہ اس آرٹ سے روزگار کے وسائل بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔