سری نگر//شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک غیر مقامی خاتون نے یہاں شادی کے بیس روز بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق حکام نے اتوار کو بتایا کہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور علاقے میں کرائے کے مکان میں ایک غیر مقامی لڑکی نے اپنی شادی کے 20 دن بعد خودکشی کر لی۔ایک اہلکار نے بتایا کہ بنگلہ دیش کی لڑکی کی شادی تقریباً 20 دن قبل کپواڑہ کے ایک شخص سے ہوئی تھی اور کل شام اس نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔انہوں نے کہا کہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ سوپور کے بادام باغ علاقے میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے۔










