nhm

این ایچ ایم جے اینڈ کے نے ماہ فروری 2023 کیلئے ہسپتال منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی

جموں//نیشنل ہیلتھ مشن جموں و کشمیر نے فروری 2023کے مہینے کیلئے ہاسپٹل منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم ( جے کے ای سہج ) پر صحت عامہ کی سہولیات کی درجہ بندی جاری کی ۔ نفاذ کے پہلے مرحلے میں اس اقدام کے تحت 578 سہولیات کا احاطہ کیا گیا ہے اور اسے مزید آگے بڑھایا جائے گا ۔ مرحلہ وار دیگر سہولیات تک توسیع دی گئی ۔ حکومت کے ایسوسی ایٹڈ ہسپتالوں کے زمرے میں میڈیکل کالجوں میں سینے کے امراض کے ہسپتال جموں ، جی ایم سی بارہمولہ ، اے ایچ جی ایم سی راجوری اور جی ایم سی ڈوڈہ ہے ۔ اس زمرے میں سب سے نیچے والے پانچ میں ایس ایم ایچ ایس جی ایم سی سرینگر ، کشمیر نرسنگ ہوم سرینگر ، چلڈرن ہسپتال بمنہ سرینگر ، نفسیاتی امراض کا ہسپتال سرینگر اور جی ایم سی کٹھوعہ شامل ہیں ۔ ضلع ہسپتالوں کے زمرے میں پہلے نمبر پر ڈی ایچ شوپیاں ہے اس کے بعد ڈی ایچ ریاسی ، گورنمنٹ ہسپتال گاندھی نگر جموں ، ڈی ایچ سانبہ اور ڈی ایچ جے ایل این ایم سرینگر ہے اس زمرے میں سب سے نیچے پانچ میں ڈی ایچ کشتواڑ ، ڈی ایچ ہندواڑہ ، ڈی ایچ پلوامہ ، ڈی ایچ رام بن اور ڈی ایچ گاندر بل ہیں ۔ کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز ( سی ایچ سیز ) کے زمرے میں پہلا درجہ سی ایچ سی رام گڑھ نے حاصل کیا ہے اس کے بعد سی ایچ سی زین پورہ ، ای ایچ ڈورو ، سی ایچ سی وجئے پور اور سی ایچ سی سیر نے حاصل کیا ہے ۔ اس زمرے میں سب سے نیچے پانچ میں سی ایچ سی درہال ، سی ایچ سی ٹھاٹھری ، سی ایچ سی زچلدھارا ماگام اور سی ایچ سی ترال شامل ہیں ۔ پرائمری ہیلتھ سینٹرز ( پی ایچ سیز ) اور یو پی ایچ سیز کے زمرے میں پہلا رینک پی ایچ سی اچھہ بل نے حاصل کیا ہے اس کے بعد پی ایچ سی مٹن ، پی ایچ سی کاک پورہ ، پی ایچ سی سریگفوارہ اور پی ایچ سی عیشمقام ہے ۔ رینکنگ رجسٹریشن ای ایم آر ( الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ) کی تبدیلی اور فروری 2023 کے مہینے کیلئے جے کے ای سہج کے پورٹل پر اپ لوڈ کئے گئے مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ سہولیات کی تفصیلی فہرست این ایچ ایم کی ویب سائٹ پر شئیر کی گئی ہے ۔