Secretary, Mining

سیکرٹری کان کنی نے جائیزہ میٹنگ کے دوران مالی اہداف کو پورا کرنے کیلئے کہا

جموں//سیکرٹری کان کنی امیت شرما نے آج محکمے کی ایک جامع جائیزہ میٹنگ طلب کی جس میں متعدد امور پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ محکمے کے افسران کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ باقی ماندہ دنوں میں2022-23 کیلئے محکمہ کی طرف سے مقرر کردہ مالی اہداف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کریں ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر جیالوجی اینڈ مائیننگ ، جے اینڈ کے منرلز لمٹیڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر ، جوائینٹ ڈائریکٹرز جیالوجی اینڈ مائیننگ ، ایڈیشنل سیکرٹری جیالوجی اینڈ مائیننگ ڈیپارٹمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری جیالوجی اینڈ مائیننگ اور ضلعی معدنیات کے افسران نے شرکت کی ۔ سیکرٹری کان کنی نے محکمے کے افسران پر زور دیا کہ وہ متعلقہ اہداف کو پورا کرنے کیلئے مذکورہ مقصد کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔ انہوں نے محکمہ کے ضلعی معدنیات کے افسران کی طرف سے اپنائے گئے حالیہ فعال انداز کو سراہا جو اس مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران تقریباً تمام اضلاع میں غیر قانونی گاڑیوں کے مسلسل ضبطی اور مناسب جرمانے عائد کر کے عادی مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پہلے سے ہی ای نیلام شدہ کان کنی بلاکس میں غیر قانونی کانکنی کے رحجانات کو روکنے کیلئے آنے والے وقتوں میں اسے مزید سخت کیا جانا چاہئیے ۔ امیت شرما کو ڈائریکٹر جی اینڈ ایم نے بتایا کہ کشتواڑ اور جموں اضلاع میں کان کنی بلاکس کی جاری ای نیلامی کے دوران ایک صحت مند ای آکشن رقم حاصل کی گئی ہے اور امید ہے کہ باقی بلاکس سے بہتر ای بولی کی رقم حکومت کو آئے گی ، جس کو سیکرٹری نے سراہا ۔ اگلے ہفتے مرکزی مائنز سیکرٹری کے آنے والے دورے کے بارے میں بھی ایک تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں کشتواڑ کے پاڈر علاقے میں قیمتی سیفائر مائینز پر مجوزہ تلاشی کاموں اور آنے والے وقت میں یو ٹی میں بڑے معدنی بلاکس کی ای نیلامی کے بارے میں دو اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جس کیلئے سیکرٹری کانکنی نے اپنی ٹیم کو ضروری تیاری کا کام کرنے کی ہدایت دی۔