سری نگر//جموںو کشمیر کے میدانی علاقوں میں جمعہ کے شام سے شدید بارشیں ہوئی ہے جبکہ بانہال ،گلمرگ سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی ہے جس کے نتیجے میں یہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اس دوران بارشوں کے نتیجے میں شاہراہ پر پسیاں گر آنے کے بعدکچھ وقت تک سنیچر کے روز رابطہ سڑک گاڑیوں کی آمد رفت کے لئے بند کی گئی ہے جس کو بعد میں بحال کیا گیا ہے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ سیاحتی مقام گلمرگ،بانہال سمیت کئی پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی جس کے نتیجے میں یہاں شدید سردی کی لہر دوڑ گئی ہے۔کشمیر نیوز سروس کے نامہ ناگاروں کے مطابق ہر علاقے میں کے بالائی حصوں میں برف باری ہوئی ہے رات بھر کی شدید بارشوں کے بعد سرینگر جموںشاہراہ پر متعدد مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے نتیجے میں یہاں شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد رفت کو معطل رکھا گیا ہے جس کو بعد میں بحال کیا گیا ہے ۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی پہاڑی علاقوں میں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہونے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 28 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس دوران قاضی گنڈ میں 9.8ملی میٹر، پہلگام میں 9.4ملی میٹر، گلمرگ میں 8.2ملی میٹر اور کپوارہ میں 4.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8سینٹی میٹر تازہ برف بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔










