اَتل ڈولو نے جموں وکشمیر میں ایچ اے ڈی پی کے تحت ایف پی اوز کی حکمت عملی بنانے اور منصوبہ بندی کی تشکیل پر میٹنگ منعقد کی

جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج جموںوکشمیر میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) کے تحت فارمر پروڈیو سر آرگنائزیشنز ( ایف پی اوز) کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی تشکیل پر ایک میٹنگ منعقد کی۔ایس ایم ( زرعی کاروباری ماہر) راجیشوری نے ایک جامع پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی جس میں جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) میں تصور کئے گئے تقریباً300 ایف پی اوز کی تشکیل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اَتل ڈولو نے اِس پروجیکٹ کو ایچ اے ڈی پی کا دِل اور روح قرار دیاجس کا براہِ راست تعلق کسانوں کی آمدنی سے ہے۔اُنہوں نے بلاک سطح پر ریسورس پرسن کی تشکیل، تربیت مقاصد کے لئے ان ایف پی اوز کے لئے اِدارہ جاتی فرایم ورک اور ایچ اے ڈی پی کے یوٹی ڈیش بورڈ میں ایف پی اوز کے لئے دیہی ترقی اور پنچایتی راج محکمے کی شمولیت سے نچلی سطح پر اس پروجیکٹ کو کامیاب بنانے کے بارے میں بھی بتایا۔میٹنگ میں رجسٹرار کوآپریتیو جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر جنرل شیپ ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ ، ڈائریکٹر اینمل ہسبنڈری جموں / کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر جموں/ کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ( پلاننگ اینڈمارکیٹنگ) جے اینڈ کے ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سی جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں /کشمری اور تکنیکی اَفسران نے ذاتی اور عملی طور پر شرکت کی ۔