شمالی قصبہ سوپور میں مرکزی اسکیموں کے تحت کئی فلاحی وترقیاتی کام زیر تکمیل

سوپور کوشہری سہولیات کے لحاظ سے ایک نمونہ عمل بنایا جائے گا:مسرت رسول کار

سوپور//میونسپل کونسل سوپورکی صدر مسرت رسول کار نے کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق ریشی کے ہمراہ قصبہ کے کئی علاقوں کادورہ کرکے وہاں جاری ترقیاتی اور زیر تعمیرکاموںکا جائزہ لیا ۔اس دوران صدر کونسل نے لوگوںکو اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ تاریخی قصبہ سوپورمیں شہری سہولیات کوبہتر بنانے اورعوام کوراحت پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق سوپور قصبہ میں مرکزی اسکیموںکے تحت کئی ترقیاتی کام جاری ہیں ،جن پر پیش رفت کاجائزہ لینے کیلئے جمعہ کومیونسپل کونسل سوپورکی صدر مسرت رسول کار اور کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق ریشی نے کئی علاقوںکادورہ کیا۔انہوںنے متعلقہ افسروں اورملازمین بشمول ٹھیکیداروں سے کہاکہ وہ عوامی راحت رسانی کیلئے جاری کاموںکومقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کویقینی بنائیں ۔میونسپل کونسل سوپورکی صدر مسرت رسول کار نے کہاکہ ترقیاتی اورفلاحی کاموں کوبروقت مکمل کرکے ہی عوام کوراحت پہنچائی جاسکتی ہے ۔انہوںنے متعلقین سے کہاکہ وہ کاموںکی مقررہ وقت میں تکمیل پرتوجہ مرکوز کریں ۔اس دوران میونسپل کونسل سوپورکے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق ریشی نے متعلقہ عملے سے کہاکہ وہ جاری کاموںکوجلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کو یقینی بنائیں ۔ مسرت رسول کار نے اس دوران مختلف علاقوںمیں عوامی وفود بشمول تاجروں کیسات بات کرکے اُن کے مسائل ،مشکلات اور مطالبات بھی سنے ۔انہوںنے لوگوںکویقین دلایاکہ تاریخی قصبہ سوپورمیں شہری سہولیات کوبہتر بنانے اورعوام کوراحت پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔کونسل صدر نے کہاکہ میونسپل کونسل سوپور نے مختلف محکموں بشمول آراینڈ بی کے اشتراک سے کئی ترقیاتی پروجیکٹ ہاتھ میں لئے ہیں اوران سبھی پروجیکٹوں پر سرعت کیساتھ کام جاری ہے ۔انہوںنے کہاکہ منتخب کونسلروں ،میونسپل کونسل کے افسروں وملازمین اور دیگر اشتراکی محکموں کی کوشش ہے کہ سوپور میں لوگوںکو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کوجلد سے جلد یقینی بنایا جائے ۔انہوںنے سبھی طبقوں بشمول تاجروںکویقین دلایاکہ سوپور کوشہری سہولیات کے لحاظ سے ایک نمونہ عمل بنایا جائے گا۔