modi

ماہ رمضان البارک کا آغاز ،وزیراعظم کی لوگوں کو مبارکبادی

سری نگر//وزیراعظم نریندر مودی نے ماہ رمضان کے آغاز پر لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے دعاکی ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں مزید اتحاد اور ہم آہنگی لائے۔جے کے این ایس کے مطابق ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز پر اپنی مبارکباد پیش کی ہے۔ ٹویٹ میں، وزیراعظم مودی نے کہا’’رمضان کے آغاز پر نیک خواہشات۔ دُعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ ہمارے معاشرے میں اتحاد اور ہم آہنگی کو مزید فروغ دے‘‘۔انہوںنے ساتھ ہی کہاکہ اس مہینے سے غریبوں کی خدمت کی اہمیت کی بھی تصدیق ہو سکتی ہے۔