JKTPO participated in AAHAR, India TEX Sourcing Fair and IESS-X-19

جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن نے اے اے ایچ اے آر ، اِنڈیا ٹی اِی ایکس سورسنگ میلہ اور آئی اِی ایس ایس۔ایکس میں شرکت کی

جموں//جموںوکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) نے محکمہ صنعت و حرفت کے زیر اہتمام پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ٹی پی او خالد جہانگیر کی نگرانی میں اے اے ایچ اے آر 2023 میںحصہ لیا۔بین الاقوامی فوڈ اینڈ ہاسپیٹلٹی میلہ ،ایک بی ٹو بی ایونٹ اِنڈیا ٹریڈ پرموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی او)، نئی دہلی میں ایچ اِی پی سی سے ٹیکسٹائل سورسنگ میلہ 2023 اور چنئی میں اِی اِی پی سی سے بین الاقوامی اِنجینئرنگ سورسنگ شو 2023ء کا اِنعقا دکیا گیا ہے۔اے اے ایچ اے آر 2023 کا اہتمام نئی دہلی کے پرگتی میدان کے مشہور مقام پر کیا گیا ہے۔اے اے ایچ اے آر کھانے اور مہمان نوازی کے شوز میں ایشیا کے سب سے مشہور برانڈز میں سے ایک ہے ۔برآمد کنند گان زرعی مصنوعات کے مختلف طبقے تشکیل دیتے ہیں جن میں جغرافیائی اشارے کی مصنوعات ، پروسیسڈ فود ، آرگنک ، فروزن فوڈ پروڈکٹس نے میلے میں شرکت کی ۔جے کے ٹی پی او نے رجسٹرڈ ایگرو اور فوڈ پروسسنگ کاروباریوں کو نمائش میں اَپنی مصنوعات کی نمائش سپانسر کیا اور سہولیت فراہم کی۔ اِس بی ٹو بی ایونٹ میں زعفران ، دودھ کی مصنوعات ، راجماش ، مصالحے ، شہد کولڈ پریسڈ آئیل،لیوینڈر آئیل ، ڈبہ بند چیری ، اچار ، خشک میوہ جات وغیرہ کی نمائش کی گئی۔اِنجینئر نگ ایکسپورٹ پروموشنکونسل ( اِی اِی پی سی ) کے زیر اہتمام چنئی ٹریڈ سینٹر ، چنئی میں اِنٹرنیشنل اِ نجینئرنگ سورسنگ شو 2023کا اِنعقاد کیا گیا۔ جے اینڈ کے پویلین قائم کیا گیا تھا اور جموں وکشمیر کے برآمد کنند گان نے اَپنی اِنجینئر مصنوعات جیسے ٹرانسفارمروں ، کیبلز ، ٹی ایم ٹی بارز ، الیکٹرک سوئچ پینلز وغیرہ کو قومی اور بین الاقوامی خریداروں کے سامنے فروغ دیا۔ پروگرام کے دوران نالج سیشنوں اور بی ٹی بی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا تھا اور اَگلے مہینے میں ورچیول بی ٹی بی میٹنگوں کا فالو اَپ شیڈول ہے۔ہینڈ لوم ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے زیر اہتمام ہینڈ لوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹر کا ایک بی ٹی بی فلیگ شپ ایونٹ لیلا ایمبئینس کنونشن ہوٹل دہلی میں ٹیکسٹائل سورسنگ میلہ 2023 منعقد ہوا۔ اِنڈین ٹیکسٹائل سورسنگ میلہ ہندوستان کے سب سے بڑے ٹیکسٹائل بی ٹی بی تجارتی میلے میں سے ایک ہے۔یہ ریٹیلروں اور خریداروں کو نئے اور موجودہ نمائشی سپلائرز کے سے نیٹ ورک اور کاربار کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے ۔ تقریب میں کانی شال ، سٹول ، پشمینہ شال ، چین سلانی ، ایمبرائیڈری اور قالین کی نمائش کی گئی ۔جے کے ٹی پی او نے لیلا ایمبیئینس کنونشن ہوٹل دہلی میں جے اینڈ کے سے شرکت کرنے والے نمائش کنند گان کے لئے اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس ( او این ڈی سی ) کی آن بورڈنگ ڈرائیو کا بھی اہتمام کیا۔ او ین ڈی سی کے سیلر پارٹنر مائی سٹور نے اَپنے پلیٹ فارم پر فروخت کنند گان کی بورڈنگ میںمدد کی جس سے وہ او این ڈی سی نیٹ ورک پر اَپنی مصنوعات فروخت کر سکتے ہیں۔