جعلساز3مارچ کو گرفتار ،10 جعلی وزیٹنگ کارڈ اور2موبائل ضبط
سری نگر//سری نگر پولیس نے گجرات کے ایک جعلی اعلیٰ افسر کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے جمعہ کوکہاکہ خودکوPMOنئی دہلی کاایڈیشنل ڈائریکٹرجتلانے والے بہروپئے کو ہوٹل للت سری نگر سے حراست میں لیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق سری نگر پولیس نے 17مارچ بروزجمعہ کو ایک بیان میں کہاکہ2 مارچ2023 کو، جموں و کشمیر پولیس کی سی آئی ڈی ونگ نے پولیس کو کشمیر میں ایک بہروپئے کی آمد کی اطلاع دی۔ ایس ایس پی سری نگر نے فوری طور پر ایس پی ایسٹ کی قیادت میں ایک ٹیم للت ہوٹل روانہ کی۔ اس شخص کی تفصیلات کرن بھائی پٹیل ولد جدیش بھائی پٹیل ساکن احمد آباد گجرات کے طور پر پائی گئیں جو خود کو ایڈیشنل ڈائریکٹر (حکمت عملی اور مہمات) PMO نئی دہلی کے طور پر ظاہر کر رہا تھا۔ اس کے جوابات مشکوک پائے جانے پر اسے پولیس تھانہ نشاط لے جایا گیا، جہاں اُس نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ اس کے پاس سے10 جعلی وزیٹنگ کارڈ اور2موبائل ضبط کئے گئے۔بیان کے مطابق اس کی بنیاد پر، ایف آئی آر نمبر 19/2023قانون کی دفعات 419،420،467،468اور471آئی پی سی کے تحت 2مارچ2023 کو پولیس اسٹیشن نشاط میں درج کیا گیا اور تفتیش شروع کی گئی۔ ایس پی ایسٹ سری نگر ایس ڈی پی ائو نہرو پارک، ایس ایچ او نشاط کی ایک ٹیم تحقیقات کی قیادت کر رہی ہے۔ ملزم کرن بھائی پٹیل کو 3مارچ2023 کو گرفتار کیا گیا تھا اور وہ 17مارچ2023 تک پولیس ریمانڈ میں ہے۔ سری نگرپولیس کے مطابق اس معاملے میں کئی متعلقہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ کیس تفتیش کے ابتدائی مرحلے میں ہے۔ اس کیس کی مزید تفصیلات بعد میں شیئر کی جائیں گی۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گجرات کے مختلف تھانوں میں مذکورہ جعلساز کے خلاف تین مقدمات درج ہیں: راؤپورہ پولیس اسٹیشن، بڑودہ سٹی مقدمہ نمبر 1/0064/2019، مقدمہ کی تاریخ: 7/8/2019،زیردفعات 114،294آئی پی سی (KH) )، 406، 420، 5072، نرودا پولیس اسٹیشن احمد آباد سٹی کیس نمبر 1/0066/2017، کیس کی تاریخ: 24/02/2017،قانون کی دفعت 120B،406،420آئی پی سی اور بیاد پولیس اسٹیشن، اراولی کیس نمبر1/0047/2019بتاریخ22/08/2019قانون کی دفعت 120B،406اور420آئی پی سی کے تحت درج ہے ،اوران تینوں کیسوںکی تحقیقات جاری ہے ۔










