’این آئی اِی ایل آئی ٹی ‘جموں اور سر ی نگر میں سائبر سیکورٹی پر تین ہفتوں کا ٹریننگ پروگرام شروع

جموں//نیشنل اِنسٹی چیوٹ آف الیکٹرانِکس اینڈ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( این آئی اِی ایل آئی ٹی) جموں اور سری نگر میں سائبر سیکورٹی پر تین ہفتوں کا ٹریننگ پروگرام آج سے شروع ہوا۔ٹریننگ پروگرام اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ( آئی ٹی ) ڈیپارٹمنٹ جموںوکشمیر کے ذریعہ سینٹر آف ایکسی لینس کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جو محکمہ نے این آئی اِی ایل آئی ٹی جے اینڈ کے کے اشتراک سے قائم کیا ہے۔ٹریننگ پروگرام میں سائبر کرائمز ، نیٹ ورک سیکورٹی ، سائبرہائی جین ، سائبر فارنسک ، موبائل اور اینڈ یوزر سیکورٹی ، ویب سیکورٹی اور اِنفارمیشن سیکورٹی آڈِٹ جیسے متعدد سائبر سیکورٹی موضوعات پر توجہ مرکوزہوگا۔یہ ٹریننگ حصہ لینے والے اَفسروں کو سسٹم اورنیٹ ورک کی راز داری کے لئے سیکورٹی کنٹرولز کے اطلاق کو سمجھنے اور سائبر حملوں کا پتہ لگانے کے لئے مسئلہ حل کرنے کی مہارتوں کو اِستعمال کرنے کے قابل بنائے گا۔ٹریننگ پروگرام میں حکومت جموںوکشمیر کے مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 60 اَفسران اور ملازمین حصہ لے رہے ہیں۔