شیتل نندا نے کٹھوعہ اور سانبہ اَضلا ع کے ایس ڈبلیو ڈی یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

کٹھوعہ//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبود شیتل نند انے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع کے سماجی بہبود یونٹوں کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈی جی سوشل ویلفیئر وویک شرما، ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے ، اے ڈی ڈی سی کٹھوعہ انکور مہاجن ، مشن ڈائریکٹر وتسلیہ ہرویندر کور، ڈی پی اوپوشن کٹھوعہ/ سانبہ ، سی اِی او ، سی ایم او کٹھوعہ اور محکمہ سماجی بہبود کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ شیتل نندا نے کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع میں جاری سماجی بہبود ی سکیموں اور پہل کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اِن سکیموں کی مؤثر عمل آوری کی ضرور ت پر زور دیا تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ثمرات ہدف شدہ مستفیدین تک پہنچیں۔ اُنہوں نے عمل درآمد کے عمل میں کسی بھی خلایا کوتاہیوں کی نشاندہی اور ان کو دور کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔کمشنر سیکرٹری نے دونوں اَضلاع میں محکمہ سماجی بہبود کو درپیش مسائل کا بھی نوٹس لیا جن میںکیٹیگری سرٹیفکیٹ کا اجرأ ، ایس سی / ایس ٹی کے لئے سکالر شپس ، سی آئی آئی ایس کی ضلع وار دوبارہ ماڈلنگ اور اس میں عملے کی فراہمی ، سپانسر شپ کے معاملات کی صورتحال وغیرہ شامل ہیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِن مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں تاکہ محکمہ کے کام کاج کو یقینی بنایا جاسکے اور مستحقین کو خدمات کی بروقت فراہم کو یقینی بنایا جاسکے۔شیتل نند انے محکمہ کی طرف سے شروع کی مختلف سکیموں بشمول قومی سماجی اِمدادی پروگرام ، اِنٹگریٹیڈ چائلڈ پروٹیکشن سکیم اور سٹیٹ میریج اسسٹنس سکیم کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے سکیموں کو مؤثر طریقے سے عملایاجائے۔ڈی ی او پوشن کٹھوعہ / سانبہ نے مشن پوشن کی صورتحال کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی جس میں اُنہوں نے میٹنگ کو فنڈز کے اِستعمال کی صورتحال سے لے کر سپلیمنٹری نیوٹریشن پروگرام ، آر آر ٹی ، آدھار سیڈنگ ، وی ایچ ایس این ڈی ، سی بی اِی وغیرہ کے مسائل کے بارے میں جانکاری دی۔کمشنرسیکرٹری نے تمام اے ڈبلیو سیز میں جے جے ایم کے تحت پائپ والے پانی کنکشن کو یقینی بنانے ، اے ڈبلیو سیز میں بچوں کے لئے علاحدہ بیت الخلاء کی فراہمی کے علاوہ دیگر سہولیات کو مطلوبہ تصریحات کے مطابق یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے وال پینٹنگز ، پوشن واٹیکاس ، اِی سی سی اِی سرگرمیوں ، اے ڈبلیو ڈبلیو ز سے اے ڈبلیو سیز میں اِندراج شدہ بچوں کو پڑھانے کے لئے اِستعمال کی جانے والی تدریسی تکنیکوں کے بار ے میں دریافت کیا۔شیتل نندا نے مقامی سطح پر اندراج شدہ بچوں کے لئے غذائیت کی خریداری کو یقینی بنانے اور خوراک کے ذخیرے کی باقاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا تاکہ بچوں، حاملہ اوردودھ پلانے والی خواتین کو غذائیت سے متعلق خوراک کی فراہمی میں کسی قسم کی رُکاوٹ کو دور کیا جا سکے۔کمشنر سیکرٹری نے فیلڈ فنکشنز کی آؤٹ ریچ سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے لازمی خدمات فراہم کرنے اور پیرامیٹرز کی باقاعدگی سے ریکارڈنگ کے لئے زمینی عملے کو متحرک کرنے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔اُنہوں نے اَفسران پر بھی زور دیا کہ وہ لگن او رعزم کے ساتھ کام کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سماجی بہبود ی سکیموں کو کٹھوعہ اور سانبہ اَضلاع میں ہدف شدہ مستحقین تک پہنچایا جائے۔