کشمیر ایک نئی تبدیلی کی طرف گامزن خطے میں پرامن ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے:ڈائریکٹر آئی بی

سرینگر // انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر تپن کمار ڈیکا نے کہا کہ کشمیر اب ایک نئی تبدیلی کی طرف گامزن ہیاور پورے خطے میں ایک پرامن ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔کے این ایس کے مطابق آل انڈیا پولیس فٹ بال چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈائریکٹر آئی بی نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والوں کو کشمیر میں پرامن ماحول دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ پورے ملک میں یہی امن اور محبت کا پیغام لیکرجائیں گے۔ ڈائریکٹر موصوف نے کہا کہ کھیل کود محبت اور امن پھیلانے کا ذریعہ ہے اور آج کشمیر بھی نئی تبدیلی اور امن کی فضا دیکھ رہا ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق کہ تپن کمار نے مزید کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو کشمیر پولیس اور یہاں کے لوگوں کے درمیان بات چیت کرنے کا موقعہ ملے گا اور ان میں یقینی طور پر تبدیلی آئے گی اور ساتھ ہی میں انہیں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں جانکاری بھی ملے گی اور بعد میں وہ پورے ملک میں امن اور محبت کا پیغام لیں کر جائیں گے۔ڈائریکٹر آئی بی نے جموں و کشمیر پولیس کو اس طرح کے میگا ایونٹ کے انعقاد کے لئے شاباشی دی اور امید ظاہر کی کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ہوگا۔