Block Diwas aims to redress public grievances at their doorsteps, ensures accountability

بلاک دیوس کا مقصد عوامی شکایات کو ان کی دہلیز پراَزالہ کرنا ہے ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام

کولگام//ضلع اِنتظامیہ کولگام نے لوگوں کی دہلیز پر مؤثر اور قابل رَسائی شکایات کے اَزالے کے پلیٹ فارم فراہم کرنے کی اَپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے آج ضلع کے مختلف بلاکوں بشمول کنڈ کولگام اور ڈی ایچ پورہ میں میگا بلاک دیوس کا اِنعقاد کیا۔اَفسران مقامات پر موجود رہے اور عوامی مطالبات کو قلمبند کیا اور ان کے مسائل اور شکایات کو جلد اَز جلد اَزالے کے لئے بغور سنا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے کولگام میں شکایتی اَزالے کیمپ کی صدارت کی اور اُنہوں نے جلد اَزجلد اَزالے کے لئے لوگوں کے مسائل او رشکایات سنیں۔برازلو ، کوریل ، بوہگنڈ ، فریسل ، پومبئی او ردیگر علاقوں کے عوامی وفود نے اِس شکایتی اَزالے کیمپ میں شرکت کی اور ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے مسائل او رشکایات سے آگاہ کرنے کے علاوہ اَپنے علاقوں میں مختلف ترقیاتی ضروریات کے بارے میں بتایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کی تمام شکایات اور مسائل بغور سنا اور کچھ فوری نوعیت کی شکایات کو موقعہ پر ہی اَزالہ کیا گیا۔اَفسران اور شعبہ جات کے سربراہان نے اَپنے اَپنے محکموں سے متعلق لوگوں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے شرکأ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاک دیوس کا مقصد عوامی شکایات کا جلد اَزجلد اَزالہ کرنااور عوام کو ان کی دہلیز پر خدمات فراہم کرنے اور جواب دہی کو یقینی بنانا ہے۔دریں اثناء بلاک کنڈ اور ڈی ایچ پورہ میں عوامی رسائی کیمپس بھی منعقد کئے گئے جہاں متعلقہ اَفسران نے عوامی مسائل اور شکایات کو بغور سنا۔