جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار اَتل ڈولو نے آج سول سیکرٹریٹ میں جموںوکشمیر کے لئے بیجوںکی دستیابی اور بیجوں اور جَرم پلازم کی خریداری کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی ۔میٹنگ میں جائزے کے لئے 2023-24ء میں خریف اور ربیع دونوں موسموں کے لئے بریڈر ، فائونڈیشن اور تصدیق شدہ بیجوں کی دستیابی شامل تھی۔میٹنگ میں اَتل ڈولو نے کہا کہ مکئی ، دالوں او رتیل کے بیجوں جیسے بعض بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے محکمے کو فعال طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔میٹنگ میں دیگر اِداروں جیسے پرائیویٹ ڈیلروں اور مرکزی حکومت سے بیجوں کی خریداری پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔اَتل ڈولو نے بیج کی تقسیم اور تمام اَضلاع میں نوڈل اَفسروں کو نامز د کرنے کے لئے ایک مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیاہے ۔ اُنہوںنے اِس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا کہ محکمہ کی طرف سے صرف اَچھے معیار کے بیج ہی استعمال اور تقسیم کئے جائیں ۔ اَتل ڈولو کوبتایا گیا کہ صوبہ کشمیر میں سبزیوں کے بیجوں کی کوئی کمی نہیں ہے ۔صوبہ کشمیر میں زعفران ، لیوینڈر اور مشک بدجی چاول جیسی مخصوص فصلوں کے بیجوں کی دستیابی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی ۔اَتل ڈولو نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کسانوں میں بیج کی تقسیم کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کریں اور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ کسانوں کے لئے مطلوبہ تمام بیج ان تک وقت پر پہنچ جائیں ۔ اُنہوں نے منگلا رائے رِپورٹ کے تحت طے شدہ معیار کو پورا کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد زرعی پیداوار او رپیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔میٹنگ میں ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما ، جوائنٹ ڈائریکٹر اے ایس رین اور محکمہ اور سکاسٹ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ایک الگ میٹنگ میں اَفسران نے سال 2023ء کے لئے خریف فصلوں کی مائیکرواری گیشن اور آبپاشی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ مندیپ کور نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی ۔میٹنگ میں موجود دیگر اَفراد میں محکمہ دیہی ترقی ، زراعت او رآبپاشی کے اَفسران شامل تھے۔دورانِ میٹنگ اتل ڈولو نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ نہروں کی صفائی اور صفائی کے طریقہ کار کے لئے مقررہ نظام الاقات اور ٹائم لائنز پر عمل کریں۔ اُنہوں نے صوبہ جموں میں مین کنال اور ڈسٹری بیوشن کنال کو کھولنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔میٹنگ میں کشمیر میں نہروں کی صورتحال اور ان کے جلد کھولنے کے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ کسانوں کو آبپاشی کی مناسب سہولیات تک رسائی حاصل ہے جو فصل کی نشو و نما او رپیداوار کے لئے ضروری ہے۔میٹنگ میں بروقت آبپاشی اور نہروں کی صفائی کو یقینی بنانے کے لئے طے شدہ نظام الاوقات اور ٹائم لائنز پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔










