گاندربل کے عوامی وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

سری نگر//ضلع گاندربل کے ایک عوامی وفد کی قیادت سابق رُکن اسمبلی اشفاق جبار نے آ ج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔گاندربل میں ضلع کے مختلف حصوں سے زائد اَز 20 اَرکان پر مشتمل وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو مختلف ترقیاتی اور عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کوبغور سنا اور ان کے حقیقی مسائل اور مطالبات کے مناسب اَزالے کی یقین دہانی کی۔