Lt Governor Shri Manoj Sinha inaugurated 33rd Police-Public Mela at Gulshan Ground today

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں میں33 ویں پولیس پبلک میلے کا اِفتتاح کیا

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گلشن گرائونڈ میں 33ویں پولیس ۔عوامی میلے کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ پولیس ۔ پبلک میلہ پولیس اَفسران اور عوام کے درمیان بات چیت اور مشترکہ ورثے کو منانے کے لئے ایک طاقتور پلیٹ فارم کے طور پر اُبھرا ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر پولیس وائیوز ویلفیئر ایسو سی ایشن ( جے کے پی ڈبلیو ڈبلیو اے) کی ستائش کی کہ اُنہوں نے شہدأ کے اہل خانہ اور خدمات اَنجام دینے والے اہلکاروں کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ جے کے پی ڈبلیو ڈبلیو اے جموںوکشمیر پولیس کے جوانوں اور ان کے کنبوں کے لئے فلاحی اقدامات کو فروغ دینے میں غیر معمولی کام کر رہا ہے۔اُنہوں نے جموںوکشمیر پولیس شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کی خدمات اور حفاظت کے لئے اَپنی زندگی وقت کیں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم اَپنے بہادروں اور ان کے کنبوں کے ہمیشہ شکر گزار رہیں گے جنہوں نے ملک کی خود مختاری اور سا لمیت کے لئے عظیم قربانیاں دیں۔اُنہوں نے مختلف پولیس اِداروں ، اَضلاع ، جے کے آر ایل ایم کی طرف سے لگائے سٹالوں کا دورہ کیا اور پولیس کنبوں کے ساتھ بات چیت کی۔اِس موقعہ پر ڈی جی پی دِلباغ سنگھ اور چیئرپرسن پی ڈبلیو ڈبلیو اے ڈاکٹر روبندر کور نے لیفٹیننٹ گورنر کو پولیس ۔ پبلک میلے کے لئے کئے گئے اِنتظامات اور جموںوکشمیر پولیس اہلکاروں کے کنبوں کی فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں جانکاری دی۔؎