اسمارٹ پولیسنگ کیلئے مودی جی کے پولیس ٹیکنالوجی مشن کی سمت میں اہم کوششیں: امت شاہ
سری نگر//وزارت خارجہ نے جمعہ کو پاسپورٹ کے اجراء کی پولیس تصدیق کے عمل کو ہموار اور تیز کرنے کیلئے m passport police App متعارف کرایا۔جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو فورس کے یوم تاسیس کے موقع پر دہلی پولیس کی اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو 350 موبائل ٹیبلٹس وقف کئے۔ وزارت خارجہ کے علاقائی پاسپورٹ آفس (آر پی ائو)، دہلی کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق، یہ آلات اب پولیس کی تصدیق اور رپورٹ جمع کرانے کے پورے عمل کو پیپر لیس بنانے کے قابل بنائیں گے۔ دہلی کے ریجنل پاسپورٹ آفیسر، ابھیشیک دوبے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، موبائل ٹیبلیٹ یاایپ کا استعمال کرتے ہوئے توثیق سے تصدیق کادورانیہ یا وقت 15 دن سے کم ہو کر 5 دن ہو جائے گا، جس سے پاسپورٹ جاری کرنے کی ٹائم لائن کو مؤثر طریقے سے دس دن تک کم کیا جائے گا۔ آر پی اuو دہلی نے جمعہ کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ دفتر موثر سروس ڈیلیوری اور ڈیجیٹل انڈیا کے لئے پرعزم ہے۔ ایم پاسپورٹ پولیس ایپ تصدیق کے وقت کو کم کر کے 5 دن کر دے گی۔ دہلی پولیس نے جمعرات کو ٹویٹ کیا۔مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو ہندی میں ٹویٹ کیاکہ پاسپورٹ کی فوری تصدیق کیلئے پاسپورٹ موبائل ایپلیکیشن لانچ کی۔ ڈیجیٹل تصدیق ہونے سے وقت کی بچت ہوگی اور ساتھ ہی پولیس تفتیش میں شفافیت آئے گی۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید لکھاکہ آج اٹھائے گئے یہ اقدامات اسمارٹ پولیسنگ کے لیے مودی جی کے پولیس ٹیکنالوجی مشن کی سمت میں اہم کوششیں ہیں۔










