مرکز جموں و کشمیر کو بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹارہا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ( پی ڈی پی ) کی سرپرست اور جموںو کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے الزام لگایا ہے کہ مرکز جموںو کشمیر کے بنیادی مسئلے سے توجہ ہٹانے کے مختلف طریقہ کلااپنا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسداد مہم جو چلائی جارہی ہے یہ غریبوں کے گھر اڈانے کے لئے چلائی جارہی ہے میںنے ایسی سرکار پہلی بار دیکھی ہے جو غریبوں کے مکانات اٹھا کر ہسپتال اور سکول بنائے جارہے ہیں۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق ان باتوں کا اظہار پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ہائی ہامہ کپوارہ میں ایک تعزیتی پرسی کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ ایک سوال کے جواب میں کہا انہوں نے کہا اس طرح کی سرکار پہلی بار دیکھ رہی ہوں جو غریبوں کا مکان اڈا کرہسپتال سکول اور پارکیں بنوانا چاہتی ہے انہوں نے کہا اگر انہیں یہی کرنا ہے محبوبہ نے کہا ہم فوج کے خلاف نہیں ہے جو یہاں فوج کے قبضے میں لاکھوں کنال زمین ہے ان کو کم کرکے سکورٹی فورسز کو کم کرکے وہ زمین چھڑا کر وہاں کیوں نہیں ہسپتال سکول اور پارکس بنائے جاتے ہیں انہوں ایک اور سوال کے جواب میں کہا موجودہ حکومت نے لوگوں کا پیسا غائب کرکے اڈانی کو دئے ہیں واضع رہے محبوبہ مفتی ہائیہامہ کپوارہ جاکر کیپٹن عنایت اللہ کے انتقال پر تعزیت پر گئی تھی جن کا کچھ دن پہلے انتقال ہو گیا تھا۔ محبوبہ مفتی نے سوگوار خاندان ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے لیے ابدی سکون کی دعا کی۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے مرحوم کیپٹن عنایت اللہ کے اہل خانہ سے بھی بات چیت کی اور ان کے غمزدہ انتقال پر پورے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا محبوبہ مفتی کے ہمراہ سینئر لیڈر صوفی عرفان کے علاوہ دیگر کارکنان موجود تھے۔