سری نگر//جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (JKSCERT)نے آٹھویں جماعت کے ٹرم 2برائے تعلیمی سیشن2022-23کے سالانہ امتحانات کاڈیٹ شیٹ کاجاری کیا۔جے کے این ایس کے مطابق 12فروری 2023کوJKSCERT کے جوئنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سافٹ زون یعنی نرم علاقوں میں امتحانات27 فروری سے شروع ہوکر10مارچ2023کومکمل ہونگے جبکہ ہارڈ زون یعنی سخت علاقوںمیں آٹھویں جماعت کے ٹرم 2برائے تعلیمی سیشن2022-23کے سالانہ امتحانات24 مارچ سے ہوکر8اپریل2023کومکمل ہونگے۔جموں و کشمیر اسٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (JKSCERT) کے جوائنٹ ڈائریکٹر سنٹرل نے کہاکہ امیدوار متعلقہ DIETs کے ذریعہ شناخت کردہ کمپلیکس مراکز میں اپنا امتحان دیں گے۔جے کے ایس سی ای آر ٹی نے امتحان لینے والوںکو مشورہ دیا کہ وہ امتحان میں شرکت کرنے والے طلبہ(طلبا ء وطالبات) کے لئے تمام ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔امیدوار تصدیق کے لئے امتحان کے تمام دنوں میں ایڈمٹ یاداخلہ کارڈ اپنے ساتھ رکھیں۔کمپلیکس یعنی امتحانی مراکز کے سربراہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ امتحان کے انعقاد کے لئے تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے۔










