کٹھوعہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل پانڈے نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں منعقدہ میٹنگ میں تعلیمی شعبے کے مختلف کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سی پی او کٹھوعہ اتم سنگھ ، سی اِی او کٹھوعہ ، پی ایل تھاپا، ایس اِی این آر اِی ڈبلیو ، ایکس اِی این پی ڈبلیو ڈی کٹھوعہ ، ایکس اِی این پی ڈبلیو ڈی بسوہلی، زیڈ اِی اوز اور دیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر نے گزشتہ میٹنگوں میں زیر بحث مسائل کے حوالے سے یقین دہانی شدہ کم سے کم سہولیات ، بجلی کنکشن کے بغیر سکول ، بائونڈری وال ، بیت الخلاء سہولیت ، پینے کے پانی کی سہولیت وغیرہ کے بارے میں سکولوں کی فزیکل تصدیق کی گئی کارروائی کا جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے سی اِی او کٹھوعہ کو ہدایت دی کہ تمام سکولوں میں بائیو میٹرک حاضری نظام کی تنصیب کو یقینی بنانے اور باقی رہ جانے والے تمام سکولوں میں یقینی طور پر کم سے کم سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اُنہوں نے پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) ، پی ڈی ڈی ، آر اِی ڈبلیو ، سماگراہ کی جانب سے کیپکس کے تحت کئے گئے جاری کاموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ وہ کام مقررہ مدت میں مکمل کریں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے سکولوں میں بغیر بائونڈری کے خار دار تاروں کی تنصیب کو یقینی بنانے پر زور دیا جس سے سکول عملے اور طلباء کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔اُنہوں نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ تمام سکولوں میں معیاری اثاثہ جات کی تخلیق کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ متعلقہ زیڈ اِی اوز پر زور دیں کہ وہ کام کی اَنجام دہی کی باقاعدگی سے نگرانی کریں تاکہ معیاری اَثاثوں کی تخلیق کو یقینی بنایا جاسکے۔










