کمشنرسیکرٹری برائے حکومت، الیکشن ڈیپارٹمنٹ بھی ہوں گے:گورنمنٹ آرڈر جاری
سرینگر//جموںوکشمیر حکومت نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکی جاری کردہ نوٹیفکیشن کی تعمیل کرتے ہوئے 2004بیچ کے آئی اے ایس آفیسر پانڈورنگ کوندباراؤ پول کی بطور چیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کے تقرری عمل میں لائی ہے ،اوراس حوالے سے10فروری2023کوایک گورنمنٹ آرڈر جاری کیاگیاہے ۔خیال رہے پی کے پول گزشتہ کئی برسوں سے ڈویژنل کمشنر کشمیر کے عہدے پرتعینات تھے اوراب اُن کی جگہ 2005بیچ کے سینئرآئی اے ایس آفیسر وجے کمار بیدھوری ڈویڑنل کمشنر کشمیرتعینات کیاگیاہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا(آئی اے ایس )کی جانب سے 10فروری2023کوجاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر208-JK(GAD)آف2023میں کہاگیاہے کہ حکومت جموں وکشمیر نے الیکشن کمیشن آف انڈیاکی جانب سے 31جنوری2023کوجاری کردہ ایک نوٹیفکیشن نمبر154/08K/2022-P.Admnکی تعمیل کرتے ہوئے پانڈورنگ کونڈباراؤ پول، آئی اے ایس (AGMUT:2004) کو بطورچیف الیکٹورل آفیسر جموں وکشمیر کے مقرر کیا گیا ہے۔آرڈر کے مطابق پانڈورنگ کونڈباراؤ پول(آئی اے ایس) کمشنرسیکرٹری برائے حکومت، الیکشن ڈیپارٹمنٹ بھی ہوں گے۔










