وجے کمار بیدھوری ڈویڑنل کمشنر کشمیر اور شبیرحسین بٹ ڈائریکٹر محکمہ دیہی ترقی کشمیر تعینات ،ڈاکٹر پیوش سنگلاGADسے فارغ
سرینگر//جموں و کشمیر حکومت نے سیول انتظامیہ میں ایک اور بڑا پھیروبدل کرتے ہوئے 7 آئی اے ایس اور8جے کے اے ایس افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا حکم جاری کر دیا۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا (آئی اے ایس )کی جانب سے 10فروری 2023 کوایک گورنمنٹ آرڈر زیر نمبر207-JK(GAD)آف2023جاری کیاگیا،جس کے ابتدائیہ میں لکھاگیاہے کہ انتظامیہ کے مفاد میں درج ذیل تبادلوں اور تقرریوں کا حکم فوری طور پر دیا جاتا ہے۔ انتظامیہ نے جن 15سینئر حکام کے تبادلے کا حکم دیا، اُن میں 7آئی اے ایس اور8جے کے اے ایس افسران شامل ہیں۔حکومتی حکم کے مطابق، دھیرج گپتا، آئی اے ایس (AGMUT-1993)، حکومت کے پرنسپل سکریٹری، ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، جو سمارٹ سٹیز اور مجوزہ نئے جموں وسری نگر میٹروپولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کا تبادلہ عمل میں لاکر اُنھیں حکومت کے پرنسپل سکریٹری برائے محکمہ جنگلات، حیاتیات اور ماحولیات تعینات کیاگیاہے ۔ایچ راجیش پرساد، آئی اے ایس (AGMUT-1995)، حکومت کے پرنسپل سکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ، اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ، حکومت، ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری کے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔سنجیو ورما،آئی اے ایس (AGMUT-2001)، کمشنر سکریٹری برائے حکومت، محکمہ جنگلات، حیاتیات اور ماحولیات کو تبدیل کرکے حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں کمشنرسکریٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وجے کمار بیدھوری، آئی اے ایس (AGMUT-2005)کمشنرسکریٹری برائے حکومت، محکمہ محصولات، جو پرنسپل ریزیڈنٹ کمشنر، جموں و کشمیر حکومت، نئی دہلی کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کا تبادلہ کرکے ڈویڑنل کمشنر کشمیر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔سرمد حفیظ، آئی اے ایس (AGMUT-2009)، سکریٹری برائے حکومت، محکمہ سیاحت، جو ایڈمنسٹریٹو سکریٹری، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو تبدیل کر کے مکمل طور پر گورنمنٹ، یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ آئی اے ایس (AGMUT-2012)، حکومت کے اسپیشل سکریٹری، محکمہ خزانہ، جو سی ای ائو، ERA اور مشن ڈائریکٹر، جل جیون مشن جموں وکشمیر کا اضافی چارج سنبھالے ہوئے ہیں، کو تبدیل کرکے انتظامی سیکریٹری محکمہ ثقافت کے طور پر تعینات کیا گیا ہے،اور زبیر احمد جے کے اے ایس کواس ذمہ داری سے فارغ کیاگیاہے۔ آرڈر میں کہا گیا ہے کہ زبیر احمد جے کے اے ایس اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے۔ڈاکٹر پیوش سنگلا، آئی اے ایس (AGMUT-2012)، انتظامی سکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، کو تبدیل کرکے انتظامی سیکریٹری، ریونیو ڈپارٹمنٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔راکیش منہاس، آئی اے ایس (AGMUT-2016)، جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے احکامات کے منتظر ہیں، کو منیجنگ ڈائریکٹر، SIDCO کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر، SICOP کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گے ۔رمن کمار کیسر، جے کے اے ایس، منیجنگ ڈائریکٹر سڈکو، جو منیجنگ ڈائریکٹر، ایس آئی سی او پی کا اضافی چارج رکھتے ہیں، کو ٹرانسفر کرکے پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں سیکریٹری تعینات کیا گیا ہے۔دیپیکا کماری شرما، جے کے اے ایس، چیف آپریٹنگ آفیسر، ہمایت، جو مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا اضافی چارج سنبھال رہی ہیں، کو جل شکتی محکمہ میں سکریٹری کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔وہ اگلے احکامات تک اپنی ذمہ داریوں کے علاوہ مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے کا چارج بھی سنبھالیں گی۔ڈاکٹر غلام نبی ایتو جے کے اے ایس، حکومت کے اسپیشل سکریٹری، جل شکتی ڈپارٹمنٹ، کو ٹرانسفر کرکے مشن ڈائریکٹرجل جیون مشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔شبیر حسین بٹ، جے کے اے ایس، حکومت کے اسپیشل سیکریٹری، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر، محکمہ دیہی ترقی کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔امام دین، جے کے اے ایس، ڈائریکٹر دیہی ترقی کشمیر کو تبدیل کرکے منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے ہارٹیکلچر، پروڈکشن، مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔راجنیش گپتا جے کے اے ایس حکومت کے ایڈیشنل سکریٹری، جل شکتی محکمہ کو تبدیل کرکے چیف آپریٹنگ آفیسر، ہمایت کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔شفاعت سلطان، منیجنگ ڈائریکٹرجے اینڈ کے ہارٹیکلچر، پروڈکشن، مارکیٹنگ اور پروسیسنگ کارپوریشن کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور وہ مزید تعیناتی کیلئے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے مزید احکامات کا انتظار کریں گے۔امیت ورمانی جے کے اے ایس، ممبر جے اینڈ کے سروسز سلیکشن بورڈ، کو تبدیل کر کے حکومت کے جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔










