محنت کشوں کاعالمی دن ،EJCCاور فوڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن جموں وکشمیرکی مشترکہ تقریب

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی

اننت ناگ//ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم نے ٹائون ہال بجبہاڑہ میں منعقدہ بلاک دیوس پروگرام کی صدارت کی۔ اِس پروگرام میں ضلع کے سینئر اَفسران ، عوامی نمائندوں ، لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں اور بجبہاڑہ اور ملحقہ گائوں کے لوگوں نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریسپانیسو گورننس اَچھی طرح سے کام کرنے والے اِنتظامی ڈھانچے کی پہچان ہے اور بلاک دیوس ریسپانسیو گورننس کا ایک اہم محرک بن گیا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کی شکایات کے اِندراج ، تیزی سے تبدیلی اور لوگوں کی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ترقیاتی اِمکانات کا ایک متحرک پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کا بڑے پیمانے پر جمع ہونا اور شکایات کا وقتی ازالہ بلاک دیوس کی مستقل خصوصیت بن گئی ہے۔ڈاکٹر بشارت قیوم نے لوگوں کے مسائل، شکایات اور مطالبات بغور سنا اور متعلقہ محکموں کو بروقت شکایات کے اَزالے کے لئے ہدایات جاری کیں۔اِس موقعہ پر ڈی ڈی سی ممبر بجی بہاڑہ ایڈوکیٹ تصدق احمد اور بی ڈی سی چیئرپرسن جی اے ڈار موجود تھے۔اِس موقعہ پر اَفسران کے علاوہ جے ڈی پلاننگ ، ایس ڈی ایم بجی بہاڑہ ، سی ایم او ،آر اینڈ بی ، جل شکتی ، آر اِی ڈبلیو اور کے پی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹیو اِنجینئروں ، اے سی پی ، تحصیل دار او ربی ڈی اور بجی بہاڑہ کے علاوہ دیگر متعلقین موجود تھے۔اِسی طرح بلاک دیوس پروگرام سگام میں بھی اِنعقاد کیا گیا جہاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر بشیر احمد وانی نے تقریب کی صدارت کی ۔ اُنہوں نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران کو شکایات کے بروقت اَزالہ کے لئے ہدایات جاری کیں۔