DC Kulgam visits waltengoo, took stock of arrangements for ongoing urs of Syed Noor Shah wali Bagdadi (RA)

ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام کا والٹینگو کا دورہ

سیّد نور شاہ ولی بغدادی ؒ کے جاری عرس کے اِنتظامات کا جائزہ لیا او رلوگوں کے مسائل سنے

کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج صوفی بزرگ حضرت سیّد نور شاہ صاحب ولی بغداری ؒ کے جاری سالانہ عرس کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وادی کنڈ کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ اَفسران پر زور دیا کہ وہ تمام ضروری اِنتظامات کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عقیدت مندوں کو کسی قسم کی دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اُنہوں نے اَوقاف کمیٹی اراکین سے بھی بات چیت کی اور اِنتظامیہ کی طرف سے عرس کے خوش اَسلوبی سے اِنعقاد کے لئے کئے گئے اِنتظامات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اوقاف اراکین نے اِنتظامات پر اطمینان کا اِظہار کیا اور عرس کو خوش اسلوبی سے منعقد کرنے کے لئے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اَفسران کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، صفائی کے مناسب اقدامات ، درگاہ کی روشنی او رسجاوٹ کے علاوہ صحت سہولیات اور زیارت گاہ پر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔اے آر ٹی او نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دی کہ اننت ناگ او رقاضی گنڈ سے عقیدت مندوں کے لئے خصوصی سروس کا اِنتظامات کیا گیا ہے۔بعد میں ضلع تریاتی کمشنر نے کنڈ میں یہاں کے لوگوں کے مسائل اور مطالبات بھی سنے اور پی آر آئی کے ممبران اور علاقے کے لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو اَپنے مسائل گوش گزار کئے او رعلاقے کی ترقی سے متعلق مختلف مطالبات کی نشاندہی کی ۔لوگوں نے کمیونٹی ہال کی تعمیر ، سولر لائٹس کی تنصیب ، ہائیر سکینڈری سکول میں پرنسپل کی تعیناتی اور علاقے کی مختلف ترقیاتی ضروریات کا مطالبہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے لوگوں کے تمام مطالبات اور مسائل بغور سنا اور اُنہوں نے سی ایم او کو یہ بھی ہدایت دی کہ وہ کنڈ میں ہیلتھ سینٹر کی عمارت کو دِنوں کے اَندر حوالے کرنے کو یقینی بنائیں۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے سی آر میرا متیاز العزیز ، اے سی ڈی محمد عمران خان، سی ایم او ، پی ایچ اِی، کے پی ڈی سی ایل ، اے آر ٹی او ، تحصیل دار دیو سر ، بی ڈی او اور دیگر اَفسران بھی موجو دتھے۔