محکمہ جنگلات نے ’ بائیو ڈائیورسٹی قوانین اور بی ایم سی کی مضبوطی ‘ پر ورکشاپ کا اہتمام کیا
جموں//آج یہاں ریل ہیڈ کمپلیکس کے ادھیوگ بھون میں ’ حیاتیاتی تنوع کے قوانین اور بائیو ڈائیورسٹی منیجمنٹ کمیٹیوں ( بی ایم سیز ) کی مضبوطی ‘ پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ کا اہتمام جے اینڈ کے بائیو ڈائیورسٹی کونسل نے جے اینڈ کے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے کیا تھا ۔ اس کی صدارت کمشنر سیکرٹری جنگلات اور ماحولیات سنجیو ورما نے کی ۔ تقریب میں جموں خطہ سے تعلق رکھنے والے شعبہ جات کے افسران ، مضامین کے ماہرین کے ساتھ ساتھ چئیر پرسنز اور مختلف بی ایم سی کے اراکین نے شرکت کی ۔ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بی ایم سیز کے کردار پر زور دیتے ہوئے کمشنر سیکرٹری جنگلات اور ماحولیات سنجیو ورما نے بی ایم سیز کے اہمکام کے بارے میں بات کی جس میں حیاتیاتی تنوع کی دستاویزات اور ان کی مسلسل اپ ڈیٹ ، حیاتیاتی وسائل تک رسائی اور روائتی علم کے بارے میں معلومات شامل ہیں ۔ انہوں نے این ٹی ایف پی کی پالیسی کی منظوری سے آگاہ کیا تا کہ این ٹی ایف پی کے مجموعہ میں جنگلات پر منحصر کمیونٹیز کی بامعنی شمولیت سے یہ لوگوں کیلئے روزی کا ایک اہم موقع بن جائے ۔ انہوں نے جے اینڈ کے بائیو ڈائیورسٹی کونسل ، لائن ڈیپارٹمنٹس اور بی ایم سیز پر زور دیا کہ وہ مطلوبہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مل کر کام کریں جو کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ ، اس کے پائیدار استعمال اور فوائد کو مساوی طور پر بانٹنے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے جنگلاتی بائیو ماس کے پائیدار استعمال میں خواتین کے ایس ایچ جیز کی فعال شمولیت کی بھی تعریف کی اور محکمہ کو سرگرمیوں کو بڑھانے کا مشورہ دیا ۔ پروگرام کے دوران پرنسپل چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ اور چئیر مین جے اینڈ کے بائیو ڈائیورسٹی کونسل ڈاکٹر موہت گیرا نے جموں و کشمیر میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بائیو ڈائیورسٹی کونسل کی سرگرمیوں کا تفصیلی بیان دیا ۔ انہوں نے بی ایم سیز پر زور دیا کہ وہ پورے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں اور پیپل بائیو ڈائیورسٹی رجسٹروں کی اپ ڈیٹ سے منسلک ہوں جو ان کے دائیرہ اختیار میں جیو تنوع کی دستاویز ہے ۔ موضوع کے ماہرین جنہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنے تجربے اور مہارت کا اشتراک کیا ان میں ڈاکٹر سی ایم سیٹھ ، ممبران جے اینڈ کے بائیو ڈائیورسٹی کونسل شامل تھے ۔ ڈاکٹر سید طارق نے جموں کی ایگرو بائیو ڈائیورسٹی کا ریزیومہ دیا جبکہ راکیش ورما رینج آفیسر کی حیثیت سے بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ ، رولز اور بی ایم سی کے کام کاج پر پریزنٹیشن دی ۔ اس تربیتی پروگرام میں جنگلات کے کنزرویٹرس ، ڈی ایف اوز ، رینج افسران ، دیہی ترقی اور پنچائتی راج محکمہ کے افسران ، محکمہ باغبانی ، محکمہ فلوریکلچر ، محکمہ ماہی پروری ، محکمہ زراعت ، شہری لوکل باڈیز ڈیپارٹمنٹ ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس کے چئیر پرسن اور ممبران نے شرکت کی ۔










