دلنہ گھاٹ بارہمولہ اور ہارترٹھ سنگھ پورہ پٹن میں7منشیات اسمگلرگرفتار :پولیس
بارہمولہ //پولیس نے منشیات فروشی کیخلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ کے دلنہ گھاٹ اور ہارترٹھ سنگھ پورہ کے علاوہ عشمقام اننت ناگ میں 7منشیات اسمگلروں کوہیروئین اور پوست سمیت گرفتار کیا۔جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے دلنہ گھاٹ علاقہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نجی گاڑی زیر نمبرDL3CAD-2779کو روکا،جس میں تین افراد سوار تھا۔چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروںنے گاڑی سے 35گرام ہیروئین جیسا مادہ برآمد کیا۔گاڑی کوضبط اوراس میں سوار تینوں افراد کوموقعہ پر ہی گرفتار کیا گیا۔پولیس بیان کے مطابق گرفتار شدگان میں جان محمدلون عرف جگا ولدمحمد مقبول لون ساکنہ شاہین محلہ دلنہ ،ندیم احمد میر ولدبشیر احمدساکنہ دارپورہ دلنہ اورمعروف احمدخان ولد محمدیونس ساکنہ رام گائی ا وڑی شامل ہیں ۔اس دوران پٹن پولیس نے ہارترٹھ سنگھ پورہ میں ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لائی ۔پولیس نے بتایاکہ انچارج پولیس پوسٹ میر گنڈ پٹن سب انسپکٹر ظلال احمدکی زیر نگرانی پولیس پارٹی نے ہارترٹھ پٹن میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جس نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن اُس کوتدبیر سے پکڑ لیا گیا۔ اس کی ذاتی تلاشی کے دوران اس کے ہاتھ میں موجود تھیلے سے35 گرام چرس اور 2.2 کلو پوست کابھوساجیسا مادہ برآمد ہوا۔ منشیات فروش جاوید احمد میرولدعلی محمد میر ساکنہ ژانہ بل پٹن کو حراست موقعہ پرہی گرفتار کیا گیا۔گرفتار منشیات فروشوں کیخلاف پولیس تھانہ بارہمولہ اور تھانہ پولیس پٹن میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔اُدھر اننت ناگ میں پولیس اسٹیشن عشمقام کی ایک پولیس پارٹی نے ایکسچینج کراسنگ عشمقام کے قریب ناکہ چیکنگ کے دوران3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور تلاشی شروع کی جن کی شناخت عارف حسین رینہ ولد محمد افضل رائنہ، یاور احمد ماگرے ولد نذیر احمد ماگرے ساکنان عینو عشمقام اور جاوید احمد مراسی ولد بشیر احمد مراسی ساکن اشنارد گووس عشمقام کے طور پر ہے۔ دوران تلاشی ان کے قبضے سے 7 کلو چرس جیسی مادہ برآمد کر لی گئی۔










