سری نگر//حکام نے پیر کو کہا کہ محکمہ مال نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جاری بے دخلی مہم کے دوران سابق وزیر اور DAPلیڈر کے زیر قبضہ 13 کنال سے زیادہ جنگلاتی اراضی واپس حاصل کی ۔جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ محکمہ ریونیو کی ٹیم نے محکمہ جنگلات کیساتھ مل کرپہاڑی ضلع شوپیاں کے سیدئوو علاقے میں سابق وزیر تاج محی الدین کے زیرقبضہ 13 کنال اور 16 مرلہ جنگلاتی اراضی واپس لی۔انہوں نے کہا کہ تقریباً35 کنال اراضی تھی جس میں سے 13 کنال اور 16 مرلے پر سابق وزیر کا ناجائز قبضہ پایا گیا۔










