جموں//جموں و کشمیر ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن ( ایچ ڈی پی ) سسٹم اور معیاری پودے لگانے کے مواد کی تیاری کے ساتھ اپنی پھلوں کی صنعت میں انقلاب لانے کیلئے تیار ہے ۔ محکمہ باغبانی کشمیر /جموں نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائینسز اینڈ ٹیکنالوجی ۰ سکاسٹ ) اور انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف ٹمپریٹ ہارٹی کلچر ( آئی سی اے آر ۔ سی آئی ٹی ایچ ) کے اشتراک سے ٹیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں ۔ اس کا مقصد جموں و کشمیر کو اس کی متنوع پھلوں کی فصلوں کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک خود انحصار جیو اکانومی بنانا ہے ۔ اس منصوبے کا مقصد پہلے پانچ برسوں میں پودے لگانے کے مواد کی پیداوار ی صلاحیت کو 111 لاکھ تک بڑھانا ، سرکاری اور نجی شعبوں میں 390 ہیکٹر نرسریوں کو تیار کرنا ، 2000 ہیکٹر باغات کے رقبے کو بحال کرنا اور 12 کے ایچ ڈی پی کے تحت 5500 ہیکٹر پر پودے لگانے کا مواد تیار کرنا ہے ۔ مزید براں پروجیکٹ کا مقصد پلانٹ ٹیسٹنگ اور کوالٹی کنٹرول لیبز ، ٹشو کلچر لیبز ، وائرس انڈیکسنگ لیبز کو مضبوط کرنا اور سکاسٹ اور محکمہ باغبانی سے 5000 کسانوں اور 150 تکنیکی افرادی قوت کو تربیت دے کر صلاحیت بنانا ہے ۔ یہ پروجیکٹ ایچ ڈی نرسریوں کی شکل میں 200 نئے انٹر پرائیزز بنائے گا اور 25000 افراد کیلئے ممکنہ ملزمتیں فراہم کرے گا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے کہا ’’ خطے میں معیاری پودے لگانے کے مواد کی موجودہ کمی پھلوں کی صنعت کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔اس منصوبے کا مقصد مقامی سطح پر پودے لگانے کا معیاری مواد تیار کرنا ، درآمدات کو کم کرنا ، پھلوں کی فصلوں کی اعلیٰ کثافت والے پودے لگانے کو ترجیح دینا ہے ۔ ’’ ہائی ڈینسٹی پلانٹیشن اور باغات کی بحالی کے فروغ کیلئے ڈیزائنر پلانٹس کی پیداوار ‘‘ ان 29 پروجیکٹوں میں سے ایک ہے ، جسے جموں و کشمیر انتظامیہ نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کی ہمہ گیر ترقی کیلئے یو ٹی سطح کی اعلیٰ کمیٹی کی سفارش کے بعد منظوری دی تھی ۔ مختلف پھلوں کی فصلوں کیلئے اعلیٰ اقسام کے معیاری پودے لگانے کا مواد تیار کر کے یہ صنعت اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لا سکے گی اور جموں و کشمیر کی معیشت میں نمایاں حصہ ڈالے گی ۔ پودے لگانے کیلئے مواد کی پیداوار کیلئے مکمل تکنیکی مداخلت فراہم کرتے ہوئے یہ منصوبہ سیب ، ناشپاتی ، ذیتون ، اخروٹ ، آم ، کھٹی ، امرود ، لیچی ، کیوی پھل ، بادام اور ڈرائی فروٹ کے باغات کیلئے ان پُٹ پیدا کرے گا ۔ یہ پروجیکٹ جموں و کشمیر میں باغبانی کی صنعت کیلئے ایک گیم چینجر ہے اور اس سے کسانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور خطے کی مجموعی آمدنی میں آضافہ کرنے میں مدد ملے گی ۔










