LOC

پونچھ میںLOCکے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ

سری نگر//ہفتہ کو پونچھ ضلع کے کیرنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے دیک بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک فوجی زخمی ہوا۔ جے کے این ایس کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کوصبح تقریباً11بجکر 15منٹ پر یہ دھماکہ، بظاہر اتفاقی طور پر ہوا، جس کی زدمیں آکر سپاہی اے راوت زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اْدھم پور میں فوج کے کمانڈ اسپتال میں لے جایا گیا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ زخمی فوجی کی حالت کے بارے میں فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا۔