شوپیان کی جواں سالہ خاتون،سری نگرمیں کی مبینہ طورپرخودکشی

سری نگر// جنوبی کشمیر کی ایک خاتون نے ہفتہ کو گرمائی دارالحکومت سری نگر میں امیرا کدل پل کے قریب دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔ جے کے این ایس کوملی تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اورایس ڈی آرایف کی یسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جہلم میں کودنے والی خاتون کی تلاش شروع کی۔کچھ گھنٹوںکی تلاش کے بعددریائی پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ایک ٹیم نے مشترکہ طور پرخاتن کی لاش برآمد کی۔پولیس نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والی خاتون کی شناخت 25سالہ ماریفہ جان زوجہ عامر احمد حجام ساکننائد گنڈ شوپیاں کے طور پر کی۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔