بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتا رہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں :راجناتھ سنگھ
سرینگر// وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت کسی ملک کے ساتھ خراب تعلقات نہیں چاہتا اور اگر اس کے دوسرے ملک کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسروں کو اپنا دشمن سمجھتے ہیں۔ وزیر دفاع نے سان فرانسسکو میں ہندوستانی نڑاد امریکی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے چین کے ساتھ سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کے بارے میں بات کی اور کہا کہ اگر کوئی نقصان پہنچا تو وہ کسی کو نہیں بخشیں گے۔کرنٹ نیوز آ انڈیا کے مطابق کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے، راج ناتھ سنگھ نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان ایک طاقتور ملک کے طور پر ابھرا ہے اور دنیا کی تین بڑی معیشتوں میں شامل ہونے کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ہندوستان کی تصویر بدل گئی ہے۔ ہندوستان کا وقار بہتر ہوا ہے۔ اگلے چند سالوں میں، دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کو دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتیں بننے سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا کہ ’’اگر ہندوستان کے کسی ایک ملک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی دوسرے ملک کے ساتھ اس کے تعلقات خراب ہوں گے‘‘۔ ہندوستان نے اس قسم کی سفارتکاری کبھی نہیں اپنائی۔ بھارت کبھی بھی اس قسم کی سفارت کاری کا انتخاب نہیں کرے گا۔ ہم بین الاقوامی تعلقات میں زیرو سم گیم پر یقین نہیں رکھتے،‘‘ انہوں نے کہا کہ ہندوستان دوطرفہ تعلقات پر یقین رکھتا ہے جو دونوں ممالک کے لیے “جیت” پر مبنی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر نقصان پہنچا تو ہندوستان کسی کو نہیں بخشے گا۔انہوں نے چین کے ساتھ سرحد پر ہندوستانی فوجیوں کی بہادری کے بارے میں بات کی۔’’میں کھل کر نہیں کہہ سکتا کہ انھوں نے (بھارتی فوجیوں) نے کیا کیا اور ہم نے (حکومت) کیا فیصلے لیے۔ لیکن میں یہ ضرور کہہ سکتا ہوں کہ (چین کو) پیغام گیا ہے کہ اگر بھارت کو نقصان پہنچا تو بھارت کسی کو نہیں چھوڑے گا۔ (بھارت کو اگر کوئی چھیرے گا تو بھارت چھورے گا نہیں)،‘‘ انہوں نے کہاکہ پینگونگ جھیل کے علاقے میں پرتشدد تصادم کے بعد، مئی 2020 میں ہندوستانی اور چینی فوجوں کے درمیان لداخ سرحدی تعطل شروع ہوا تھا۔ 15 جون 2020 کو وادی گالوان میں دونوں فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے بعد تنازعہ بڑھ گیا، جس کے نتیجے میں 20 ہندوستانی فوجی اور ایک نامعلوم تعداد میں چینی فوجی مارے گئے۔ہندوستان اور چین نے مشرقی لداخ کے تعطل کو حل کرنے کے لئے اب تک فوجی مذاکرات کے 15 دور منعقد کیے ہیں جس کی وجہ سے دونوں فریقوں نے پچھلے سال پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی کنارے اور گوگرا کے علاقے میں علیحدگی کا عمل مکمل کیا تھا۔










