4فروری تک موسم خشک رہنے کاامکان،یکم مارچ تک اہلیان وادی کوچلہ خورد اور چلہ بچہ کاسامنا
سری نگر//29سے30جنوری کی شام تک موسم ابتررہنے کے بعدمحکمہ موسمیات نے منگل کے روز جموں و کشمیر میں 4 فروری تک موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔جے کے این ایس کے مطابق محکمہ موسمیات نے 4فروری تک موسم خشک رہنے کاامکان ظاہر کرنے کیساتھ ہی کہاکہ آئندہ 10 دنوں میں بھاری برفباری کے امکانات نہیں ہے تاہم موسم دُھند رہنے کے ساتھ ساتھ ہلکی بارشیں اور برفباری ہوسکتی ہے۔یاد رہے وادی کشمیر میں حالیہ دنوں میں بھاری برفباری اور جموں میں بارشیں ہوئی تاہم اب یہ سلسلہ تھم گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پوری کشمیر وادی کوسفید چادر میں لپیٹنے کے بعد40روزہ چلہ کلان رُخصت ہوگیا، تاہم اب کشمیر20 دنوں پر مشتمل چلہ خورد 20فروری تک کی گرفت میں آچکا ہے اس کے بعد چلہ بچہ کی10روزہ موسمیاتی طفلانہ حرکتوںکااہلیان وادی کو20 فروری سے یکم مارچ تک سامنا کرنا پڑے گا۔










