شوپیان میں 100کنال سرکاری زمین کی ہیت بحال

شوپیان //حکام نے ہفتہ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں جاری بے دخلی مہم کے دوران سابق وزیر خزانہ حسیب درابو کی طرف سے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ تقریباً15 کنال اراضی کو واپس لیاگیا۔جے کے این ایس کے مطابق حالیہ دنوںمیں کچھ سینئر سیاسی لیڈروں بشمول سابق وزرائے کی زیرتحویل سرکاری وکاہچرائی اراضی کوخالی کرانے کی مہم کے بیچ ہفتہ کے روز سرکاری اہلکاروںکی ٹیم نے شوپیان ضلع میں سابق وزیرخزانہ حسیب درابوکی طرف سے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ تقریباً15 کنال اراضی کوخالی کیا۔حکام نے بتایا کہ ضلع شوپیان میں تقریباً 100 کنال سرکاری وکاہچرائی اراضی جس پر غیر قانونی طور پر قبضہ کیا گیا تھا، آج واپس حاصل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس100 کنال اراضی میں سے 15 کنال زیادہ اراضی کے باغات کی زمین پر سابق وزیر خزانہ حسیب درابو نے ناجائز قبضہ کر رکھا تھا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ سرکاری وکاہچرائی اراضی کوخالی کرکے عوامی فائدے کیلئے استعمال کیا جائے۔