ملوث پٹواریACBشکنجے میں پھنس گیا
گاندربل//انسداد بدعنوانی بیورو ACBنے جمعہ کو گاندربل ضلع میں ایک پٹواری کو رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔جے کے این ایس کے مطابق انسداد بدعنوانی بیورو ACBنے بتایاکہ پٹواری حلقہ، ہتھبورہ، گاندربل طارق احمد شاہ، کو سی بی آئی سری نگر کے اے سی بی اہلکاروں نے ایک شکایت کنندہ سے مبلغ50ہزار روپے رشوت مانگتے اور قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ ACBنے کہا کہ ملزم پٹواری سے رقم آزاد گواہوں کی موجودگی میں موقع پر ہی برآمد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اے سی بی سری نگر نے بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ1988 کی دفعہ 7 کے تحت ایف آئی آر نمبر 01/2023 کا باقاعدہ مقدمہ درج کیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ ملزم پٹواری کو موقع پر گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔










