امامیہ فیڈریشن کشمیر کے سرپرست اعلی جناب مولانا غلام علی گلزار نے آسمان امامت کے پانچویں ستارے۔وارث علوم انبیا ۔باقرالعلوم حضرت محمد باقر علیہ سلام کی ولادت باسعادت پر حضرپ صاحب العصر عجل الللہ فرجہ شریف ولی امر مسلیمین جناب امام خامنہ ای جملہ مجتہدین کرام اور مومنین جہاں کی خدمت میں ہدیہ تہنیت و تبریک پیش کرتے ہوئےفرزندان توحید اور عاشقان امامت پر زور دیا ہےکہ وہ موجودہ حالات میں انسانیت اوردنیاے اسلام کو درپیش ناگفتہ بہ صورت حال کا ادراک کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی عمل اوری کو اپنا شعار بنائیں۔انھوں نے حضرت امام باقر علیہ سلام کی انبیاے کرام کے الہی مشن کی ابیاری کے تییں خدمات کو ناقابل فراموش اور تاریخ اسلام کا تابناک باب قرار دیتے ہوئےکہا کہ مولا باقر علیہ سلام نے میدان کربلا میں گلشن رسالت کو اجڑتے دیکھا اور پھر اموی حکمرانوں کی چیرہ دستیوں کا پوری زندگی مقابلہ کیا لیکن کبھی بھی ارباب باطل کے سامنے سر تسلیم خم نہی کیا بلکہ ان الام و مصایب سے پر زندگی میں علوم الہی کےایسے دریا بہا دیے کہ اپنے سر پر باقرالعلوم کا تاج سجا دیا انھوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اگر اپنی شان رفتہ بحال کرنے کی ضرورت ہےتو در امامت پر جاے بغیر کوئی چارہ نہی ہے۔۔۔۔۔شعبہ نشرواشاعت امامیہ فیڑریشن کشمیر










