Republic Day Arrangements finalised at Bandipora

بانڈی پورہ میں یوم جمہوریہ کے اِنتظامات کو حتمی شکل دی گئی

بانڈی پورہ//ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یوم جمہوریہ 2023ء کے اِنتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے منی سیکرٹری میں اَفسران کی میٹنگ طلب کی۔میٹنگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے حوالے سے مختلف تیاریوں اور ضلع کے مختلف مقامات پر فل ڈریس ریہرسل پر تبادلہ خیال ہوا۔میٹنگ میں اِنتظامات پر غور کیا گیا جس میں ایونٹ مینجمنٹ ، سیکورٹی ، پروٹوکول کے مطابق نشستوں کا اِنتظام ، کار پارکنگ ، ٹرانسپورٹیشن کے علاوہ ریفر یشمنٹ ، صفائی اور دیگر اِنتظامات شامل ہیں۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ یوم جمہوریہ کی تقریب کو خوس اَسلوبی سے منانے کے لئے خاطر خواہ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ اَفسران نے قومی تقریب کے خوش اسلوبی سے اِنعقاد کے حوالے سے اَپنی تیاریوں کی تفصیلات بتائیں۔اِس موقعہ پرضلع ترقیاتی کمشنرنے خطاب کرتے ہوئے تمام متعلقہ اَفراد پر زور دیاکہ وہ فعال رہیں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کے لئے بنائے گئے پلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملی طور پر کامیاب جشن منانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ضلع میں ہر تقریب میں پرچم کشائی کے لئے مناسب طریقہ کار اور پروٹوکول اِختیارکریں۔میٹنگ میں سب ڈویژنل ، بلاک او رپنچایت سطح پر یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریوں اور اُٹھائے گئے اَقدامات پر بھی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ مناسب طریقہ کار اور پروٹوکول کے بعد پنچایت سطح پر تقریبات کا اِہتمام کریں۔ڈالٹر اویس احمد نے تمام اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ 24 تاریخ کو فل ڈریس ریہر سل اور 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں عملے کے ساتھ موجودگی کو یقینی بنائیں۔ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرمانے کہا کہ مناسب سیکورٹی سے متعلق تمام اِنتظامات مکمل کئے گئے ہیں اور اَفسران اور اہلکاروں سے کہا کہ وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات اور فل ڈریس ریہر سل کے دوران سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ تال میل رکھیں۔اُنہوں نے کہا کہ ضلعی اِنتظامیہ کے ساتھ مل کر فول پروف سیکورٹی پلان اور روٹ پلان مرتب کیا گیا ہے اور تمام متعلقہ اِداروں پر زور دیا کہ وہ نافذ کرنے والے اِداروں کے ساتھ تعاون کریں۔میٹنگ میں دیگر اِنتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا جن میں ریفریشمنٹ ، ثقافتی پروگرام ، مہمان خصوصی کا اِستقبال ، ٹرانسپورٹ ، فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز ، ثقافتی پروگرام اور دیگر اِنتظامات شامل ہیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی بانڈی پورہ لکشے شرما، اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ علی اَفسرخان، نوڈل کوآرڈی نیشن محمد اشرف حکاک ، اے ڈی سی بانڈی پورہ وسیم راجا ، 14آر آر ، 13آر آر اور 26 آر آر کے کمانڈنگ اَفسران ، کمانڈنٹ تھرد بی این سی آر پی ایف ، کمانڈنٹ بی این ایف ون اور دیگر متعلقہ ایچ این کیو 1 کے اَفسران ،سول اِنتظامیہ ، پولیس او ردیگر متعلقہ اَفسران نے شرکت کی۔