بڈگام// متعدد علاقوں ۔میں لوگوں کو درپیش مختلف نویت کے مسایل اور مشکلات اور ان مسایل کے حل کے ضمن میں حکومت اور انتظامیہ کی غفلت شعاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ پر ان مسایل کے فوری حل کا مطالبہ کیا یہ ہے اخبارات کے لے جاری بیان میں فیڑریشن کے جنرل سیکٹری جناب غلام مہدی نے بڈگام ضلع کے وہاب پورہ اور بنڈگام کو ملانے والے کلیدی عبور و مرور والے پل کی تعمیر کے ضمن میں متعلقہ محکمہ کی گزشتہ آٹھ سالوں سے جاری غفلت شعاری کو عوام کش پالیسی سے تعبیر کرتے ھوے کہا ھے کہ اس پل کی تعمیر سے جہاں اس علاقہ کے ہزاروں لوگوں کے مشکلات کا ازالہ ھوتا اور وہی اس پل کی تعمیر سے سفر کی مسافت کم ھوتی ، گزشتہ اٹھ برسوں سے اس اھم نویت کے پل اور آدھا کلو میٹر روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں حکام کی معاندانہ روش سمجھ سے بالاتر ھے اس ضمن میں گریند کلان ، گر یند خورد، کاکن مرن، وہاب پورہ، بنڈ گام ،واتل پورہ، پانژس اور رازون کے لوگوں کا انتظامیہ کے تعی غم اور غصہ حق بہ جانب ہے مہدی صاحب نے دسلی پورہ اور ملحقہ سوناواری کے علاقہ جات میں لوگوں کؤ پینے کے پانی کے لےمشکلات اور عوام کو ایک ایک بوند کے لےدردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور کیا جارہا ہے اور اس انسانی مسلے کے حل کے تیں محکمہphe جل شکتی کےبر وقت اقدامات لینے میں لیت ولعل سے علاقہ کے ہزاروں لوگوں کی آبادی کو شدید مصایب کا سامنا کرنا پڑ رھا ھے ادھر ماگام میں ( bridge ) پل کو ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کا مطالبہ کرتے ھوے کہا کہ مذکورہ پل کی تعمیر سے قصبہ ماگام میں ٹریفک جیمنگ کی وجہ سے گلمرگ روڈ پر روز آمد رفت میں سیاح اور علاقہ کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس ضمن میں عوام کی احتجاجی تحریک حق بجانب ھے اور امامیہ فیڈریشن کشمیر اس احتجاج میں علاقہ کے عوام کے شامہ بشانہ کھڑی ہے۔ شعبہ نشر وشاعت امامیہ فیڈریشن کشمیر۔۔










