ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ہندواڑہ سب ڈویژن میں عوامی خدمات کی فراہمی کا معائینہ کیا

کپواڑہ//ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ ڈاکٹر ڈائیفوڈ ے ساگر دتاترے نے ہندواڑہ سب ڈویژن کا تفصیلی دورہ کیا تاکہ عوامی خدمات کی فراہمی کا معائینہ کیا جائے اور جاری برف صاف کرنے کے کام کی نگرانی کی۔اُنہوں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں بشمول ایمرجنسی وارڈ ، آپریشن تھیٹر ،اوپی ڈی ، آئی پی ڈی ، ایکسرے ، پیڈ یاٹرکس وغیرہ کا معائینہ کیا ۔ اُنہوں نے ڈاکٹر وں اور طبی عملے کی حاضری بھی چیک کی، انہیں مریضوں کا مناسب علاج اور مزید جوش و جذبے کے ساتھ کرنے کی ہدایت دی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے مریضوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی اور ہیلتھ کیئر سروسز کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے سہولیات پر اطمینان کا اِظہار کیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہیلتھ سینٹر حتم اللہ اور پی ایچ سی نگری کا اچانک دورہ کیا اور اِن سینٹروں کے کام کاج کا معائینہ کیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کے ہمراہ اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔اُنہوں نے ہندواڑہ میں پی ایچ اِی اور پی ڈی ڈی کے دفاترکا اچانک دورہ بھی کیااور ملازمین کی حاضری چیک کی۔ اُنہوںنے فیڈروں ، بجلی کی فراہمی اور ٹرانسفارمروں کی مرمت کا جائزہ لیا اور متعلقہ اَفراد کو ہدایت دی کہ وہ شیڈول کے مطابق میٹرڈ اور نان میٹر والے علاقوں میں بجلی کی بہتر فراہمی کو یقینی بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہندواڑہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں جاری برف صاف کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے راجوار اور نوگام کے بالائی علاقوں کا دورہ کیا اور دورے کے دوران مختلف عوامی وفود ملے اور ان کے مسائل کو بغور سنا۔دائیفوڈے ساگر نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہندواڑہ سب ڈویژن میں ہیلتھ کیئر ، بجلی ، پانی کی فراہمی اور سنو کلیئرنس سمیت مختلف عوامی خدمات کی فراہمی کا جائزہ لینا تھا۔ اُنہوں نے اطمینان کا اِظہار کرتے ہوئے کہا کہ مختلف خدمات جس کا جائزہ لیا ہے ،صحیح طریقے سے کام کر رہی ہیں ۔اُنہوں نے بجلی کے حوالے سے کہا کہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کی شرح میں قدر اِضافہ ہوا ہے اور مرکزی ورکشاپ سے روزانہ کی بنیادپر 2سے 3 ٹرانسفامروں کی مرمت کی جارہی ہے۔