جموں// کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رشمی سنگھ کی رہنمائی میں سٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف اِنڈیا لمٹیڈ کی طرف سےسٹیٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے کانفرنس ہال میں اِی۔سٹمپنگ اور اِی۔ کورٹ فیس سسٹم پر ایک تربیتی سیشن کم ورکشاپ کا اِنعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں جموں ڈویژن کے تقریباً 40 سٹمپ وینڈروں کو اِی۔ سٹمپنگ اور اِی۔ کورٹ فیس کے نظام کے مختلف پہلوئوں پر تربیت اور معلومات فراہم کی گئیں۔ڈاکٹر رشمی سنگھ نے ورکشاپ کے دوران خطاب کرتے ہوئے سٹامپ وینڈروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کو فوری اور بغیر کسی غلطی کے خدمات فراہم کریں۔اُنہوں نے سٹاک ہولڈنگ کی خدمات اور اَپنی مرضی کے مطابق ایم آئی ایس سسٹم کے کردار کو سراہا جس نے مناسب وقت کی بنیاد پر معلومات کی نشاندہی کی۔ورکشاپ میں سٹاک ہولڈنگ کے سینئر نمائندوں نے سٹامپ وینڈروں کے مختلف سوالات کا جواب دیا اور انہیں اِی۔ سٹمپنگ اور اِی۔ کورٹ فیس سسٹم کے بارے میں مفید تربیت فراہم کی۔ ٹریننگ کے دوران ایس ٹی او سٹامپز سشما ، ریجنل ہیڈ سٹاک ہولڈنگ احتشام احمد، اِی۔ سٹمپنگ کوآرڈی نیٹر وِکاس سنگلا، ائیریا منیجر سریندر بھاٹیہ ، برانچ منیجر ہرمن دیپ اور سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔بعد میں ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نمرتا ڈوگرا ، ڈپٹی کمشنر ( ہیڈ کوارٹر ) آشیمہ شیر اورایس ٹی ڈی کے دیگر اَفسران نے ایس ایچ سی آئی ایل کے نمائندوں کے ساتھ ایک تفصیلی میٹنگ منعقد کی۔اَفسران نے جموںوکشمیر میں اِی۔سٹمپنگ اور اِی۔کورٹ فیس سسٹم سے متعلق معاملات میں ایس ٹی او کے دفاتر سے معلومات کے تبادلے کی رَسائی کو مضبوط بنانے میں انہیں مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔










