جے کے ٹی پی او کی اخروٹ کیلئے’ جی اِی ایم آن بورڈنگ مہم‘کپواڑہ میں اِختتام پذیر

کپواڑہ//جے کے ٹی پی او کی انویسٹ اِنڈیا اور ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ کے اِشتراک سے اخروٹ کے برآمد کنند گان ، ایف پی او ، تاجروں اور ضلع کپواڑہ کے تاجروں کے لئے سرکاری اِی۔ مارکیٹ پلیس ( جی اِی ایم ) پر’وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘مصنوعات کی آن بورڈنگ مہم کامیابی کے ساتھ ڈی سی آفس کمپلیکس میں اِختتام پذیر ہوئی۔ پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت پرشانت گوئیل کی ہدایت پر جے کے ٹی پی او جموںوکشمیر یوٹی کے تمام اَضلاع سے مقامی’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘مصنوعات کو فروغ دینے ، حکومت کے اِی۔ مارکیٹ پلیس اور دیگر اِی۔ کامرس پلیٹ فارموں پر اَپنی مصنوعات کی فروخت کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے مشغول ہے۔ضلع کپواڑہ کااخروٹ ایکسپورٹ ہب سکیم اور ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘پہل کا او ڈی او پی ہے۔اِنڈیا میں اخروٹ کی پیداوار میں جموںوکشمیر کا حصہ 98فیصد سے زیادہ ہے ۔مقامی طور پر ’’ڈون‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے ۔کپواڑہ کے اخروٹ قدرتی طور پر نامیاتی ہیں کیوں کہ ان کی کاشت میں کوئی سپرے اور کھاد اِستعمال نہیںکی جاتی ہے۔آن بورڈنگ ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘(او ڈی او پی )مصنوعات کے لئے سرکاری مارکیٹ کو بالخصوص بڑے سرکاری تقریبات ، کانفرنسوں ، سربراہی اِجلاسوں میں کھول دے گی۔ تمام شرکا کو مہم کے دوران جی اِی ایم آن بورڈنگ کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا گیا جومعلومات جے کے ٹی پی او اور انویسٹ اِنڈیا کے صنعتی ماہرین نے دئیے ہیں۔اِس آن بورڈنگ مہم میں تقریباً20 شرکأ نے شرکت کی۔ جی اِی اہم پلیٹ فارم پر آن بورڈ ہونے والے شرکأ سے کوئی احتیاط اور سیکورٹی رقم وصول نہیں کی جائے گی۔تقریب میں ڈی آئی سی کے اَفسرن اور ڈی سی آفس کپواڑہ کے اَفسران بھی شرکت کی ۔ جے کے ٹی پی او کی گاندربل اور بڈگام کے بعد جی اِی ایم پلیٹ فارم پر وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ کی آن بورڈنگ کے لئے یہ ضلعی سطح کی تیسری مہم ہے۔یہ مہم اِنڈسٹری اینڈ اِنٹرنل ڈیپارٹمنٹ کی پہل کا نتیجہ ہے ۔وزارت صنعت و حرفت نے تمام ریاستوں اور یوٹیز کو مطلع کیا ہے کہ ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘( او ڈی او پی ) مصنوعات کو جی اِی ایم پورٹل پر آن بورڈ کیا جانا ہے اور ’’ ضلع کلکٹروں ‘‘ کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ضلعی سطح پر جی اِی ایم پورٹل آن بورڈنگ مہم کو سہولیت فراہم کرنے کے لئے او اِی ایمز کے طور پرکاریگر، کسان ، ایف پی اوز ، کاریگر آرگنائزیشنوں ، ایس ایچ جی ایس ، ’ وَن ڈسٹرکٹ وَن پروڈکٹ ‘( او ڈی او پی ) مصنوعات کے چھوٹے کاروباری حضرات بغیر کسی فیس اور جی ایس ٹی کے جی اِی ایم پورٹل پر آن بورڈ ہوسکتے ہیں۔جی اِی ایم کو مرکزی حکومت وزارتِ صنعت و حرفت کی طرف سے شروع کیا گیا تھا جو مرکزی اور ریاستی حکومتی آرگنائزیشنوں سے اشیا اور خدمات ، مؤثر اور شفاف خریداری کے لئے ایک آن لائن ، اینڈ ٹو اینڈ مارکیٹ پلیس کے لئے ایک قومی پبلک پروکیورمنٹ پورٹل ہے۔اِس موقعہ پر صفان ڈرائی فروٹ ، اتھواس ہارٹیفیڈ پروڈپروڈیوسر کمپنی عدنان ڈرائی فروٹ وغیرہ شامل تھے۔جے کے ٹی پی او ضلعی سطح پر مختلف ورکشاپوں کا اِنعقاد کر کے جموں وکشمیر میں اِی۔ کامرس اور برآمد بیداری کوفروغ دے رہا ہے ۔اِسی طرح کی جی اِی ایم آن بورڈ نگ مہم اگلے آنے والے دِنوں میں جموں وکشمیر خطے کے دیگر اَضلاع میں منعقد کی جائے گی۔