جموں//سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار نے سول سیکرٹریٹ میں 30 سے زائد آبادی کے غیر متعدی اَمراض اور کینسر کی عالمگیر سکریننگ ، اِنتظام اور نگہداشت صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔مشن ڈائریکٹر نیشنل ہیلتھ مشن جے اینڈ کے نے ایک پرزنٹیشن پیش کی جس میں ہیلتھ ویلنس سینٹروںمیں غیر متعدی اَمراض اور عام کینسر کے لئے آبادی پر مبنی سکریننگ اور این پی سی ڈی سی ایس پروگرام کے تحت این سی ڈی کے لئے سکریننگ صورتحال کو اُجاگر کیاگیا۔بتایا گیا کہ مقررہ پورٹل پر جموںوکشمیر میں 30برس یا اس سے زیادہ عمر کے 42.86لاکھ اَفراد کو نامزد پورٹل پر اِندراج کیا گیا ہے۔اِن میں سے زائد اَز 37.54 لاکھ اَفراد کا غیر متعدی اَمراض کے خطرے والے عوامل کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ کل 23.5 لاکھ اَفراد کی جانچ کی گئی ہے اور صرف گزشتہ تین مہینوں میں تقریباً 3.41 لاکھ کی جانچ کی گئی ہے ۔این سی ڈی کے لئے سکریننگ ، اِنتظام اور نگہداشت کے سلسلے میں ضلع وار پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری موصوف نے این سی ڈی سکریننگ کی پیش رفت کی سراہناکی کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں این سی ڈی سکریننگ کی پیش رفت میں کافی اِضافہ ہوا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ تاہم سکرین شدہ آبادی کی بڑھتی ہوئی تشخیص اور علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو ان میں سے کسی بھی این سی ڈی سے متاثر پائے جاتے ہیں۔اُنہوں نے مزید زور دیا کہ غیر متعدی بیماریوں کا اِنتظام ، کنٹرول اور علاج مرکزی حکومت کے لئے بھی ایک اعلیٰ ترجیحی شعبہ ہے ۔ اِس لئے یہ ضروری ہے کہ بڑے پیمانے پر سکریننگ ، ابتدائی علاج کو صحت عامہ کی ترسیل کے نظام کا ایک مربوط حصہ بنایا جائے۔محکموں کے سربراہوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ غیر متعدی اَمراض کے لئے سہولیت کے مطابق ٹیسٹنگ اور علاج کی صلاحیت کا جائزہ لیاں ۔ اِس کے علاوہ متعلقہ سکیموں کے مقرر کردہ معیارات اور رہنما خطوط کے مطابق مناسب سکریننگ ایگزامنیشن اور علاج کو یقینی بنائیں۔ چیف میڈیکل اَفسران اور بلاک میڈیکل اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ پرائیویٹ اِداروں کے لئے ڈیٹا کیپ چیرنگ میکانزم تیار کریں اور متعلقہ حلقوں کو اہداف کے مطابق کئے گئے کام کی روزانہ رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔ایم ڈی این ایچ ایم اور ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموںوکشمیر سے کہا گیا کہ وہ غیر متعدد بیماریوں کے پھیلائو کے بارے میں معیاری ڈیٹا کو یقینی بنانے کے لئے پروگرام کا باقاعدہ جائزہ لیں۔ اُنہوں نے مزید اِس بات پر زور دیا کہ این سی ڈی سکریننگ کو آئی ڈیز اے بی ایچ اے پیدا کرنے کے طور پر بھی اِستعمال کیا جانا چاہئے اور فیلڈ سٹاپ کو اس مقصد کے لئے مناسب تربیت دی جانی چاہئے۔میٹنگ میں گورنمنٹ میڈکل کالج کے پرنسپلوں ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ صحت و طبی تعلیم ، تمام چیف میڈیکل اَفسران ، بلاک میڈیکل آفیسر کے علاوہ صحت و طبی تعلیم محکمہ کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔










