Jabalipura Fruit Market Anantnag

جبلی پورہ فروٹ منڈی اننت ناگ گزشتہ 9برسوں سے تشنہ تکمیل

تاجروں سے ایک لاکھ روپے بطور پیشگی بھی لیا گیا تاہم دکانوں پر کام ہنوز دور

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جبلی پورہ علاقے میں سال 2013میں اْس وقت کی سرکار نے چار سو کنال سے زائد اراضی حاصل کرکے اس پر فروٹ منڈی بنانے کا منصوبہ بنایا اور متعلقہ محکمہ کی جانب سے تاجروں سے کہا گیا تھا کہ وہ دکان حاصل کرنے کیلئے پانچ لاکھ روپے جمع کرائیں اور ابتداء میں دکانداروں سے پیشگی ایک ایک لاکھ روپے وصول کئے گئے تاہم ابھی تک اس منڈی کو قائم کرنے کا خواب اْدھورا ہے۔ سی این آئی کے نمایندے امان ملک کے مطابق جنوبی کشمیر جہاں پر 80فیصدی سے زائد لوگ میوہ صنعت سے وابستہ ہیں البتہ ضلع اننت ناگ میں کوئی بھی فروٹ منڈی نہیں ہے جبکہ وادی کے ہر ضلع میں فروٹ اور سبزی منڈیاں قائم ہیں۔ اس ضمن میں سبزی منڈی فروٹ منڈی آشاجی پورہ ایسو سی ایشن اننت ناگ کے صدر مقصود احمد میر نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ سال 2013میں این سی حکومت نے سنگ بنیاد ڈالی گئی فروٹ منڈی کے قیام کیلئے اْس وقت 440 کنال اراضی حاصل کی جہاں پر آج بھی عارضی دکانیں ہے۔ا ور اس منڈی میں دکانیں حاصل کرنے کیلئے 1077تاجروں نے دکان حاصل کرنے کیلئے فارم داخل کئے اور اس ضمن میں محکمہ ہارٹیکلچر محکمہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ وہ فی کس 5لاکھ روپے جمع کرانے کیلئے کہا گیا اور ایڈوانس میں ایک لاکھ روپے اور باقی ماندہ چار لاکھ روپے دکان کے تیار ہونے پر دینے کو کہا گیا۔ انہوںنے کہا کہ آج تک 9سال گزر گئے ہیں لیکن اس جگہ پر میوہ منڈی کا قیام عمل میں نہیں لایا گیا۔ ایک اور سبزی منڈی آشاجی پورہ سے وابستہ ممبر ریس احمد خان نے کہا کہ اس منڈی سے ہزاروں افراد روزگار حاصل کرسکتے ہیں اور جنوبی کشمیر میں اس سے تجارت کو وسعت ملے گی۔ انہوں نے سرکار سے مطالبہ کیا ہے کہ یہاں پر اس منڈی کے قیام کیلئے فوری طور پر اقدامات اْٹھائیے جائیں۔