سماج کوتباہ کرنے والے منشیات فروشوں کاشکنجہ کسنے کی پولیس کی جاری مہم

سری نگرمیں چوری کی ایک واردات کامعمہ حل

نائیک باغ اورنٹی پورہ کے2چور گرفتار:پولیس

سری نگر//سری نگر پولیس نے چوری کی ایک واردات کامعمہ حل کرتے ہوئے 2نقب زنوںکوگرفتار کرکے اُن کی تحویل سے ہزاروں روپے مالیت کے تانبے کے برتن برآمد کئے ۔جے کے این ایس کے مطابق چوری کی ایک واردات سے متعلق شکایت موصول ہونے پر پولیس تھانہ چھانہ پورہ سری نگر نے ایف آئی آرزیر نمبر30/2022زیر آئی پی سی دفعات380اور457کے تحت تحقیقات شروع کردی ۔پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے انسانی اور ٹیکناجی کی مددسے چوری کی وردات میں ملوث نقب زنوںکے بارے میں سراغ حاصل کیا،جسکے بعدنائیک باغ سری نگر کے تجمل اسماعیل شیخ اور نٹی پورہ کے ساحل احمد شیخ نامی2 چوروں کو گرفتار کر کے مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔ برآمد کئے گئے مال مسرقہ میں تانبے کے برتن بشمول3سماوار،2دیغچے اوردیگر چیزیں شامل ہیں ۔اس سلسلے میں گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ تاچھ جاری ہے ۔