خشک موسمی صورتحال کادورانیہ رواں ماہ کے آخرتک طول پکڑسکتا ہے:محکمہ موسمیات
سری نگر//گزشتہ ایک ہفتے سے جاری خشک موسم اور مطلع صاف رہنے کے باعث کشمیروادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل گراوٹ کاشکار ہے ،جسکے نتیجے میں مقامی آبادی کیساتھ ساتھ غیر مقامی افراد اورسیاحوں کوبھی سخت ٹھنڈ کاسامنا کرنا پڑرہاہے ۔اس دوران جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگر میں رواں موسم کی سردترین رات رہی ،کیونکہ کپوارہ کیساتھ ساتھ سری نگرمیں بھی رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیاجبکہ پہلگام شبانہ درجہ حرارت منفی5.3ڈگری سینٹی گریڈکیساتھ سردترین مقام رہا،اوراسکے بعدپانپور اوراونتی پورہ دوسرے سردترین مقامات ثابت ہوئے ،جہاں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی5.0ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے 21دسمبر سے شروع ہونے والے چالیس روزہ چلہ کلان تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کاپھر امکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاکہ خشک موسمی صورتحال کادورانیہ رواں ماہ کے آخرتک طول پکڑسکتا ہے ،جسکے باعث شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق گزشتہ اتوار سے جاری خشک موسمی صورتحال اوردن رات آسمان صاف رہنے کے نتیجے میں پوری کشمیر وادی میں شدیدٹھنڈ کادبدبہ برقرار ہے ،جسکے نتیجے میں جھیل ڈل سمیت کئی آبی ذخائر کے حصے منجمد ہوئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات سری نگرمیں کم سے کم پارہ منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا،اوریوں یہ سری نگرمیں رواں موسم کی سردترین رات رہی جبکہ اسے پہلے رواںماہ کی 5اور14تاریخ کویہاں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا تھا۔محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایاکہ سری نگرکی طرح ہی کپوارہ میں بھی رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی3.6ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ہلگام شبانہ درجہ حرارت منفی5.3ڈگری سینٹی گریڈکیساتھ سردترین مقام رہا،اوراسکے بعدپانپور اوراونتی پورہ دوسرے سردترین مقامات ثابت ہوئے ،جہاں رات کاکم سے کم درجہ حرارت منفی5.0ڈگری سینٹی گریڈدرج کیاگیا۔محکمہ موسمیات کے اہلکار نے بتایاکہجمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی3.4ڈگری سینٹی گریڈ،بارہمولہ میں منفی2.2ڈگری سینٹی گریڈ،گلمرگ میں منفی2.5ڈگری سینٹی گریڈاور کوکرناگ میںمنفی2.1ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔انہوںنے بتایاکہ ماسوائے گلمرگ کے باقی سبھی جگہوں پر رات کادرجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈکیاگیا۔اُدھر محکمہ موسمیات نے 21دسمبر سے شروع ہونے والے چالیس روزہ چلہ کلان تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کاپھر امکان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیاکہ خشک موسمی صورتحال کادورانیہ رواں ماہ کے آخرتک طول پکڑسکتا ہے ،جسکے باعث شبانہ درجہ حرارت میں مزید کمی آسکتی ہے ۔خیال رہے کشمیر میں سردی کے سخت ترین40 ایام پر مشتمل چلہ کلان 21دسمبر سے شروع ہوگا،اور پھریکم فروری سے 20روزہ چلہ خورد اوراسکے بعد10روزہ چلہ بچہ کے ایام ہونگے ،اوریوں21دسمبر2022سے فروری کے آخرتک کشمیرمیں مسلسل 70دنوں تک سخت سردی رہے گی ۔










