ضلع بڈگام میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری مہم

گورنمنٹ ڈگری کالج بیروہ میںیک روزہ ورکشاپ

بڈگام//بڈگام میں پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج بیرواہ میںروڈ سیفٹی اور ٹریفک آگاہی پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈگری کالج بیرواہ کے پرنسپل گورنمنٹ محترمہ ثمینہ یسوی ،ایس ڈی پی او ماگام اور ضلع بڈگام کے دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں طلباء اور عملہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء اور اساتذہ میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک کے بارے میں آگاہی بڑھانا تھا تاکہ سڑک کے حادثات کو کم کیا جا سکے۔ ا س موقع پر ایس ایس پی بڈگام نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک بیداری پر تفصیلی لیکچر دیا۔ اس کے علاوہ شرکاء سے درخواست کی کہ وہ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ سڑک حادثات سے ہونے والی اموات کو کم کیا جا سکے۔۔ انہوں نے مزید کہا کہ سالانہ بنیادوں پر سڑک حادثات میں ہزاروں لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں اور ہزاروں زخمی ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ آگاہی کا فقدان یا ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنا ہے لہٰذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کریں اور انہیں ان پر عمل کرنے پر آمادہ کریں۔ علاوہ ازیں مہمان خصوصی نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پریزنٹیشن بھی پیش کی۔ایس ایس پی بڈگام نے تمام شرکاء کو حلف وعہد دلایا جس میں یہ عہد کیا گیا کہ ہر شرکاء ٹریفک قوانین کی پابندی کرے گا اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے پر آمادہ کرے گا۔ورکشاپ کے اختتام کی طرف محترمہ ثمینہ یسوی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج بیرواہ نے کالج میں اس طرح کے بیداری پروگرام کے انعقاد پر بڈگام پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کا اختتام کیا۔